Urdu Conclave 2026

Cold Day

دسمبر کے مہینہ میں سردی بڑھ گئی ہے اور سردی کی وجہ سے لوگوں کا جینا مشکل ہو رہا ہے۔ کشمیر اور ہماچل پردیش کی پہاڑیوں پر حالیہ برف باری اور بارش کے بعد اس کا براہِ راست اثر اب شمالی ہند کے میدانی علاقوں میں نظر آنے لگا ہے۔ پہاڑوں سے چلنے والی برفیلی ہواؤں نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور بہار سمیت کئی ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث سردی میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔

اس سال موسمِ سرما نے توقع سے پہلے ہی دستک دے دی ہے۔ نومبر کے آغاز سے قبل ہی شمالی اور مشرقی ہند کے کئی علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں، بارش اور صبح کی دھند نے سردی کا احساس بڑھا دیا ہے۔ عام طور پر سردی کا آغاز دسمبر میں ہوتا ہے، لیکن اس بار اکتوبر کے اختتام تک ہی درجۂ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں ہفتہ کی رات درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری تک رہ سکتی ہے