Bharat Express

Coast Guard

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال 4 نومبر 2024 کو بھی ہندوستانی فضائیہ کا ایک MIG طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ یہ طیارہ حادثہ اتر پردیش کے آگرہ میں پیش آیا تھا۔ حادثے کے دوران پائلٹ طیارے سے بحفاظت باہر نکل گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا تھا۔ پچھلے سال مگ 29 طیارے کے گرنے کا یہ دوسرا واقعہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق ماہی گیروں اور  مقامی رہائشی افراد 78 تارکین وطن کو بچانے میں کامیاب  رہے تاہم  تقریباً 100 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشتی میں موجود زندہ بچ جانے والوں نے امدادی کارکنوں کو بتایا کہ کشتی میں 250 کے قریب افراد سوار تھے۔

اس دوران راج ناتھ سنگھ اور ماریہ دیدی نے دو طرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے اور ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

آپریشنل سطح کی یہ مشق دو سالہ طور پر منعقد کی جاتی ہے اور اس میں نہ صرف ہندوستانی بحریہ کی تمام اکائیوں کی شرکت ہوتی ہے بلکہ ہندوستانی فوج، ہندوستانی فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کے اثاثے بھی شامل ہوتے ہیں۔