Bharat Express DD Free Dish

Citizenship

امریکی آئین کی 14ویں ترمیم 1868 میں نافذ ہوئی تھی۔ اس کے تحت امریکہ میں پیدا ہونے والے یا وہاں کی شہریت حاصل کرنے والے اور امریکی قوانین کے تابع تمام افراد کو امریکہ اور اس ریاست کا شہری قرار دیا گیا ہے جہاں وہ رہتے ہیں۔ پیدائشی شہریت کے معاملے میں اسی آئینی شق کو بنیادی قانونی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس سے قوم سے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انتخابی سلامتی سے متعلق خفیہ انٹیلی جنس دستاویزات کو فوری طور پر عوام کے لیے جاری کیا جا رہا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ ان دستاویزات سے امریکی انتخابی نظام میں موجود حیران کن خامیاں بے نقاب ہوئی ہیں اور یہ بھی سامنے آیا ہے کہ چین نے برسوں تک امریکی سیاست پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔

رومانیہ میں بھارتی نژاد مزدور وپن کمار نے برفانی جھیل میں ڈوبنے والی 5 سالہ بچی کی جان بچا کر ایک مثال قائم کی۔ ان کی بہادری سے متاثر ہو کر رومانیہ کے شہر کریووا نے انہیں اعزازی شہریت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ روہنگیا افراد دراصل میانمار میں جاری بدامنی اور فوجی کارروائیوں کے بعد اپنے گھروں سے بے دخل ہو گئے تھے۔ ان میں سے بڑی تعداد بنگلہ دیش منتقل ہوئی، جبکہ ہزاروں افراد روزگار کی تلاش میں سعودی عرب چلے گئے۔ تاہم قانونی دستاویزات نہ ہونے کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا تھا۔ اب سعودی عرب کی مداخلت کے بعد ان افراد کو باضابطہ دستاویزات فراہم کی گئی ہیں، جس سے ان کی زندگی میں استحکام آنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔

سری لنکن درخواست گزار کے وکیل نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ وہ سری لنکا ئی  تمل  ہے جو یہاں ویزا پر آیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان کی جان کو ان کے ملک میں خطرہ ہے۔ درخواست گزار تقریباً تین سال سے بغیر کسی ملک بدری کی کارروائی کے گھر میں نظر بند ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہم جلد ہی گولڈ کارڈ فروخت کرنے جا رہے ہیں۔ یہ گرین کارڈ کی طرح ہوگا۔ گولڈ کارڈ کی قیمت 50 لاکھ ڈالر ہوگی۔

سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے کانگریس لیڈر کی شہریت منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے عرضی دائر کی ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں وزارت داخلہ کو راہل گاندھی کی شہریت منسوخ کرنے کی ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس سوریہ کانت، ایم ایم سندریش اور منوج مشرا نے اکثریتی فیصلہ سنایا، جب کہ جسٹس جے بی پاردی والا نے اختلاف کیا۔

سعودی عرب کی شہریت کے نظام کے آرٹیکل 8 کے مطابق، جو شخص سعودی میں غیر ملکی والد اور ایک سعودی ماں سے  پیدا ہوا ہے، اگر وہ کچھ شرائط  کو پوری کرتا ہے تو اسے سعودی شہریت دی جا سکتی ہے۔

گزشتہ چند سالوں میں شہریت ترک کرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ شہریت ترک کرنے والے ہندوستانیوں کی تعداد 2017 میں 1,33,049 تھی اور پانچ سال کے بعد 31 اکتوبر 2022 تک یہ بڑھ کر 1,83,741 ہوگئی ہے۔