Bharat Express

Chinmoy Krishna Das

بنگلہ دیش میں غداری کے الزام میں گرفتار اسکون کے پجاری چنمے کرشنا داس کو ایک ماہ تک جیل میں رہنا پڑے گا۔ بنگلہ دیش کی عدالت نے ان کی درخواست ضمانت پر سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی ہے۔

بی جے پی کے رکن اسمبلی راجیشور سنگھ کے افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے پوسٹ میں راجیشور سنگھ نے کہا کہ ’بنگلہ دیش کی عارضی حکومت کی جانب سے اسکون جیسی امن پسند اور ثقافتی تنظیموں کو نشانہ بنانا اور اس کے مذہبی رہنماؤں کی گرفتاری انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔

معلومات کے مطابق چنمے کرشنا کو ڈھاکہ میں غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور چٹاگانگ کی عدالت نے اسے حراست میں لینے کا حکم دیا، الزام یہ ہے کہ اس نے ’’سناتن جاگرن منچ‘‘ کے تحت ایک ریلی کے دوران بنگلہ دیش کے قومی پرچم پر بھگوا جھنڈا لہرایا تھا۔ اسے ملک کی خودمختاری کی توہین سمجھا گیا۔