Bharat Express DD Free Dish

Child Health

آخرکار تھک ہار کر والدین نے سِول لائن تھانے میں متعلقہ ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

المیہ یہیں ختم نہیں ہوا۔ بچی کی موت کے بعد بھی اسپتال انتظامیہ نے لاش لے جانے کے لیے ایمبولینس فراہم نہیں کی۔ غریب والدین کے پاس نجی گاڑی کا انتظام کرنے کی سکت نہیں تھی، جس کے باعث انہیں اپنی معصوم بیٹی کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر گاؤں واپس لے جانی پڑی۔

محکمۂ صحت کے اعداد و شمار نے تشویش مزید بڑھا دی ہے۔ ضلع میں 18 سال سے کم عمر کے 387 بچے ایچ آئی وی سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں 252 لڑکے اور 135 لڑکیاں شامل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم عمر میں یہ علامات ظاہر ہونا سماج اور صحت کےنظام دونوں کیلئے بڑا چیلنج ہے۔

پنجاب کے شہر لدھیانہ میں ’’مشن صحت کاوچ‘‘ کے تحت صحت سے متعلق ہنگامی دیکھ بھال کی ٹریننگ دینے کا بڑا ہدف پورا کر لیا گیا ہے۔ اس مشن کے تحت 50 ہزار سے زائد اسکولی بچوں کو سی پی آر (کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن) اور بلڈ پریشر مانیٹرنگ کی عملی ٹریننگ دی جا چکی ہے۔ یہ مہم ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ڈی ایم سی اسپتال اور مختلف اسکولوں کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ ہے۔

بھارت نے 1990 سے 2023 کے درمیان پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات میں 78 فیصد کمی کی، جو عالمی اوسط (61 فیصد) سے کہیں بہتر ہے۔