Bharat Express DD Free Dish

Central University

مرکزی حکومت نے اسکولی تعلیم کے بنیادی ستون NCERT کو بڑی سوغات دی ہے۔ UGC کی سفارش پر اب این سی ای آر ٹی کو ’ڈیِمڈ یونیورسٹی‘ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ اس تاریخی فیصلے سے نہ صرف دہلی میں واقع اس کا ہیڈکوارٹر بلکہ اجمیر، بھوبال اور میسور جیسے اس کے 6 علاقائی مراکز کو بھی نئی شناخت اور تعلیمی اختیارات حاصل ہوں گے۔

پنڈت دین دیال اپادھیائے شیخاوٹی یونیورسٹی سیکر کے سالانہ جشن کے موقع پر 29 مارچ 2026 کو ’آتم نربھر شیخاوٹی‘ کے موضوع پر فکری مذاکرہ اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین اور ایڈیٹر اِن چیف اُپیندر رائے کو مہمانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔

 تمام ہندوستانی اداروں میں تیسرے مقام پر رہی جامعہ ملیہ اسلامیہ ۔  ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2026 میں 401–500 بینڈ میں داخل ہو گئی ہے۔

جرمن سفیر فلپ ایکرمین نے کہاکہ یہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے۔ جرمنی میں تقریباً 50,000 بھارتی طلبہ ہیں، جو کسی بھی ملک سے آنے والے غیر ملکی طلبہ کا سب سے بڑا گروپ ہیں۔

ناراض طلباء نے جمعرات کے روز کیمپس میں زبردست احتجاج کیا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاج کرنے والے طلباء کا الزام ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ معاملے کو دبانے اور ملزم طلباء کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔