Bharat Express DD Free Dish

Cabinet Minister Giriraj Singh

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت کا ٹیکسٹائل سیکٹر اب محض ایک روایتی صنعت نہیں رہا بلکہ یہ روزگار پیدا کرنے والی ایک مضبوط اور تیزی سے ترقی کرتی طاقت بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ عوام کو مرکز میں رکھ کر ترقی کر رہا ہے اور خود کفیل بھارت کے تصور کی حقیقی عکاسی کرتا ہے۔

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا کہ اگر اویسی صاحب کے دل میں غزوۂ ہند ہے تو ملک میں ایسا دوبارہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس دوران گری راج سنگھ نے کانگریس کو بھارت کی تقسیم کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے فریدآباد سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی کے بعد ایک بار پھر متنازع بیان دے کر نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے فریدآباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کیا۔ اسی معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے گری راج سنگھ نے الزام لگایا کہ ایسے واقعات میں ہمیشہ ’’ایک ہی برادری‘‘ کے افراد ملوث پائے جاتے ہیں۔

الیکشن مہم کے دوران گریراج سنگھ کے متنازع بیان پر سیاسی ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے۔ کانگریس نے انہیں ذہنی طور پر غیر متوازن قرار دیا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈران نے مرکزی وزیر گری راج سنگھ سے ملاقات کرکے مالیگاؤں پاورلوم صنعت کی پریشانیوں کے بارے میں بتایا۔

گری راج سنگھ نے وقف بورڈ کو کانگریس کی ناجائز اولاد قرار دیا ہے۔ راہل گاندھی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے وہ ہلکی پھلکی باتیں کرتے رہتے ہیں۔ وہ قانون پر عمل نہیں کرتے۔

بھاگلپور کے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور بالخصوص بہار میں ڈیموگرافی بدل رہی ہے۔ 1951 کے بعد کے حالات کے مطابق بھاگلپور، کٹیہار، پورنیہ جیسے اضلاع میں ہندوؤں کی آبادی کم ہو رہی ہے۔

میئر پنکی دیوی نے کہا کہ کھلے میں گوشت فروخت کرنا غیر قانونی ہے اور گوشت کی دکانیں صرف حکومتی ہدایات کے مطابق چلانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

بہار قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے مودی کابینہ میں محکموں کی تقسیم کو لے کر حیران کن بیان دیا ہے۔

بیگوسرائے سے بی جے پی امیدوار گری راج سنگھ نے اتوار کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین برقعہ پہن کر بوتھ پر جاتی ہیں، ان کا چہرہ چُھپاہوتا ہے۔ پولنگ ایجنٹ کو ووٹرز کے چہروں کی شناخت کا حق حاصل ہے۔