Bharat Express DD Free Dish

Brij Bhushan Singh

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی اعلیٰ کمان کی برج بھوشن سنگھ سے قیصر گنج لوک سبھا سیٹ پر امیدوار سے متعلق فون پربات ہوئی ہے، جس میں برج بھوشن سنگھ نے اس بات پر رضامندی ظاہرکی ہے۔

ہندوستانی ریسلنگ فیڈریشن کے جمعرات کے روز ہوئے انتخابات میں برج بھوشن شرن سنگھ کے معتمد سنجے سنگھ نے صدر کے عہدے پر کامیابی حاصل کی۔ سنجے کو 40 ووٹ ملے، جبکہ کامن ویلتھ گیمز کی سابق گولڈ میڈلسٹ انیتا شیوران کو 7 ووٹ ملے۔ سنجے وارانسی کے رہنے والے ہیں اور برج بھوشن کے قریب ہیں۔

برج بھوشن کے وکیل نے کہا کہ اوور سائٹ کے ریکارڈ میں 17 اکتوبر کے کسی واقعہ کا کوئی ذکر نہیں ہے اور اوور سائٹ میں داخل کیے گئے حلف نامہ میں 17 اکتوبر کے واقعے کا ذکر اس کے بعد ہی کیا گیا ہے۔برج بھوشن کے وکیل نے کہا کہ شکایت کنندہ بھی اوور سائٹ کمیٹی میں ہونے والی سماعت کو مسترد نہیں کر سکتی۔

اتر پردیش کے قیصر گنج سے ایم پی برج بھوشن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے متعدد الزامات کا سامنا ہے اور وہ مقابلہ کرنے کے اہل نہیں ہیں کیونکہ انہوں نے بطور عہدیدار 12 سال مکمل کر لیے ہیں، جو قومی کھیل کوڈ کے مطابق زیادہ سے زیادہ مدت ہے