Bharat Express DD Free Dish

BR Gavai

’’انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹریبونل (ITAT) کردار، چیلنجز اور مستقبل کی راہ‘‘ کے موضوع پر سیمینار اور اعزازی تقریب میں ہندوستان کے چیف جسٹس جسٹس بی آر گوئی کو اعزاز سے نوازا گیا۔

جسٹس بی آرگوئی پرحملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے بہن کیرتی گوئی نے کہا کہ کل کا حادثہ ملک کے لئے شرمناک اورقابل مذمت ہے۔ یہ صرف ذاتی حملہ نہیں ہے، بلکہ ایک زہریلا نظریہ ہے، جسے روکنا چاہئے۔ غیر آئینی طرزعمل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔

سپریم کورٹ میں وکیل کی جانب سے چیف جسٹس پر جوتا پھینکنے کی ناکام کوشش۔ سپریم کورٹ کے اندر پیش آیا یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف عدلیہ پر حملہ سمجھا جا رہا ہے بلکہ جمہوری اقدار اور آئینی وقار کے لیے ایک چیلنج بھی ہے۔ حکومت و اپوزیشن دونوں نے اسے سختی سے مسترد کرتے ہوئے عدلیہ کے وقار کے تحفظ پر اتفاق ظاہر کیا ہے۔

چیف جسٹس بی آر گَوَئی نے کہا کہ میڈی ایشن 2023 کے میڈی ایشن ایکٹ کے تحت رسمی قانونی شکل اختیار کرنے سے پہلے بھی ہمارے سماجی اور سیاسی عمل کا ایک اہم حصہ رہی ہے۔ انہوں نے بھارت کی آزادی کی جدوجہد کے تاریخی مثالیں دیں، جہاں قائدین نے اختلافات کو مکالمہ اور گفت و شنید کے ذریعے حل کیا، نہ کہ محض تصادم کے ذریعے۔

چیف جسٹس نے نشاندہی کی کہ تجارتی تنازعات میں تاخیر کاروبار پر براہ راست منفی اثر ڈالتی ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ثالثی جیسے نظام کو مزید فروغ دیا جائے تاکہ تنازعات کا حل وقت پر اور کم اخراجات کے ساتھ ممکن ہو سکے۔

بمبئی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس آلوک ارادھے اور پٹنہ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس وپل منوبھائی پنچولی کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دی گئی ہے۔ دونوں ججز کی حلف برداری کے بعد چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ میں ججز کی کل تعداد 34 ہو گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہاں تک کہ اگر کسی شخص کو مجرم قرار دیا جاتا ہے، تب بھی وہ قانون کی حکمرانی کا حقدار ہے۔

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے۔ تب تک 10 سے 15 سال پرانی ڈیزل اور پیٹرول والی گاڑیوں کے مالکان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ عدالت نے اس ابت کو واضح کر دیا ہے۔

آل انڈیا انڈسٹریل ورکرز (AAIW) کے 161 سال مکمل ہونے کی یاد میں آج نیشنل سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس (NCPA) میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔