Filmmaker Ashok Pandit: مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں مہایوتی کی شاندار جیت پر اشوک پنڈت خوش، وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو دی مبارکباد
مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کی قیادت والی مہایوتی اتحاد کی تاریخی جیت کے بعد شہر میں جوش و خروش کی فضا قائم ہے۔ فلم ساز اور سماجی کارکن اشوک پنڈت نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس سمیت دیگر سیاسی لیڈروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔
BMC Election Results: بلدیاتی انتخابات میں جیت کے بعد ممبئی میں لگے ’مہاراشٹر کا دھرندھر‘ لکھے پوسٹر، بی جے پی کی شہری سیاست کا چہرہ بنے فڈنویس
بی ایم سی سمیت مہاراشٹر کی 29 میونسپل کارپوریشنوں کے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی اور شیوسینا (شندے) اتحاد کی شاندار جیت کے بعد ریاستی سیاست میں ایک نئی تصویر ابھرتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کو بی جے پی کی شہری حکمتِ عملی کا مضبوط اور مؤثر چہرہ مانا جا رہا ہے۔
BMC Exit Poll 2026: مہاراشٹر بی ایم سی سے باہر ہو سکتی ہے اُدھو ٹھاکرے کی شیوسینا، ایگزٹ پول میں بی جے پی اتحاد کو واضح اکثریت
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں 29 میونسپل کارپوریشنوں کے لیے آج ووٹنگ ہوئی۔ انتخابی نتائج کا اعلان 16 جنوری کو کیا جائے گا۔ مختلف ایگزٹ پولز نے اس سے قبل پارٹی کی جیت اور شکست کا اندازہ لگایا ہے۔
BMC Election Results: ممبئی سمیت مہاراشٹر کی 29 میونسپل کارپوریشنوں پر ووٹوں کی گنتی صبح 10 بجے سے ہوگی شروع، 2299 افسران تعینات
مہاراشٹر کی سیاست کے لیے کل کا دن انتہائی اہم ثابت ہونے والا ہے، کیونکہ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) سمیت ریاست کی 29 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کی ووٹوں کی گنتی صبح 10 بجے سے شروع ہوگی۔
BMC Election 2026: ممبئی سمیت 29 میونسپل کارپوریشنوں میں ووٹنگ ختم، کیا بدلے گی مہاراشٹر کی سیاسی تصویر؟
مہاراشٹر میں طویل انتظار کے بعد بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ جمعرات کو مکمل ہو گیا۔ ریاست کی سب سے بڑی بلدیہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) سمیت مجموعی طور پر 29 میونسپل کارپوریشنوں میں ووٹنگ کرائی گئی، جس میں رائے دہندگان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
BMC elections: بی ایم سی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد اکشے کمار کی اپیل، ممبئی والوں کا اصل ہیرو بننا ہے تو آ کر کریں ووٹ
بی ایم سی انتخابات میں اس بار مجموعی طور پر 2,869 نشستوں کے لیے 15,908 امیدوار میدان میں ہیں۔ ریاست بھر میں تقریباً 3 کروڑ 48 لاکھ 79 ہزار سے زائد ووٹرز اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں
BMC Election 2026: داؤد بھی مراٹھی ، کیا اسے بھی بنائیں گے میئر ؟ آچاریہ پون تریپاٹھی کا ٹھاکرے برادران پر سخت حملہ
ممبئی بی ایم سی انتخابات کے مدنظر تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں اور زور و شور سے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ ٹھاکرے برادران مراٹھی اسمتا کے مسئلے کو آگے رکھتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بی ایم سی کا اگلا میئر مراٹھی ہوگا۔
Maharashtra Politics: مہاراشٹرمیں ٹھاکرے برادران کے مابین اتحاد سے سیاسی کشمکش، پرمود مہاجن کے بھائی نے ایکناتھ شندے سے کی ملاقات، راج ٹھاکرے کو لگ سکتا ہے بڑا جھٹکا
مہاراشٹر کی سیاست میں راج ٹھاکرے کی ایم این ایس کوبڑاجھٹکا لگ سکتا ہے۔ پرمود مہاجن کے بھائی اورایم این ایس لیڈرپرکاش مہاجن جلد ہی ایکناتھ شندے کی شیوشینا میں شامل ہوسکتے ہیں۔ جنوری میں یہاں بی ایم سی اور بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں، ایسے میں اگرایک تجربہ کارلیڈر پارٹی سے چلا جاتا ہے تو پارٹی کو سیاسی لحاظ سے بھاری نقصان ہوگا۔
Maharashtra Politics Update : مہاراشٹر میں مہایوتی میں دراڑ؟ بی ایم سی انتخابات سے قبل بی جے پی-شیو سینا میں تناؤ، ایکناتھ شندے کا سخت پیغام
مہاراشٹر میں بی ایم سی انتخابات جوں جوں قریب آرہے ہیں، ریاست کی حکمراں مہایوتی میں اختلافات کھل کر سامنے آتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بی جے پی، ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا اور این سی پی (اجیت پوار) کے اتحاد کو بنے زیادہ وقت نہیں گزرا، لیکن سیاسی ماحول میں تناؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر شیو سینا لیڈر اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے تازہ بیان اور شیو سینا کے دفتر پر چھاپے کے بعد حالات مزید پیچیدہ ہوتے دکھ رہے ہیں۔





