PM Modi completes 25 years of governance: وزیراعظم مودی کی عوامی زندگی کے 25 سال مکمل، بی جے پی شروع کرے گی ’سیوا دوت مہم‘، 25 دن تک عوام کے درمیان رہیں گے سینئررہنما
اس پورے پروگرام کے انتظام اور نگرانی کی ذمہ داری بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ہریش دویدی کو سونپی گئی ہے۔ پارٹی کی حکمت عملی کے مطابق سینئر لیڈروں کو مختلف اسمبلی حلقوں میں بھیجا جائے گا، جہاں وہ مہم کے دوران مقامی سطح پر وقت گزاریں گے۔ یہ لیڈر گاؤں، قصبوں اور شہروں میں پہنچ کر شہریوں سے ملاقات کریں گے اور ان کی رائے معلوم کریں گے۔





