Amit Shah leads BJP’s foot march in Karnal: کرنال میں امت شاہ کی قیادت میں بی جے پی کی ’لوک تنتر بچاؤ، اَراجکتا ہٹاؤ‘ پیدل مارچ، نائب سنگھ سینی اور سینئر پارٹی رہنماؤں نے بھی کی شرکت
جمعرات کو بی جے پی کی ’لوک تنتر بچاؤ، اَراجکتا ہٹاؤ‘ مہم کے پہلے مرحلے کا اختتام ہوگیا۔ اس کا دوسرا مرحلہ 11 نومبر سے 30 نومبر تک چلایا جائے گا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ دو مرحلوں پر مشتمل اس مہم کے ذریعے نچلی سطح پر شہریوں کو متحرک کرنے اور انتخابی فہرستوں و جمہوری عمل سے متعلق عوامی شعور کو مضبوط بنانے کی کوشش کی جائے گی۔





