Bharat Express DD Free Dish

BJP government

مرکزی وزیر برائے سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہیں نتن گڈکری نے مہاراشٹر کے پونے میں جاری سڑک منصوبوں کے معائنے کے دوران روایتی وی آئی پی گاڑیوں کے قافلے کے بجائے بس کے ذریعے سفر کرنے کو ترجیح دی۔ اس دوران انہوں نے پونے سے پھلٹن کے درمیان تعمیر کیے جا رہے پالکھی مارگ منصوبے کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے براہ راست معلومات حاصل کیں۔

وزیراعظم مودی نے جمعرات کے روز کانفرنس میں شریک غیر ملکی وفود سے ’سیوا تیرتھ‘ میں رسمی ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم نے مختلف ممالک سے آئے ہوئے نمائندوں کا خیر مقدم کیا۔ اس ملاقات کے دوران باہمی تعلقات، اقتصادی شراکت داری اور عالمی سطح پر مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کرناٹک میں نئی پالیسی کے تحت طلباء اب اسکولوں اورکالجوں میں حجاب، پگڑی، جنیو، شیودھارا اور رودراکش پہن کرجاسکیں گے، بشرطیکہ یہ مقررہ یونیفارم کی تکمیل کریں اوراس کی بنیادی روح کومتاثرنہ کریں۔

مرکزی حکومت کے فیصلے کے تحت ایم آئی ایل کو دی گئی زمین کی لیز، جو 6 اگست 2039 تک تھی، اب اس سے آگے بڑھائی جائے گی تاکہ جی ایم آر ناگپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (جی این آئی اے ایل) کو کمرشیل آپریشن ڈیٹ (سی او ڈی) سے 30 سال کے لیے ہوائی اڈے کے انتظام اور ترقی کی رعایت دی جا سکے۔

وپل شاہ نے اپنی پروڈکشن کمپنی ”سن شائن پکچرز“ کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اعظم کی اپیل کی تائید کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ وہ وزیر اعظم مودی کی تشویش سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں۔ ان کے مطابق ایندھن کے استعمال میں بچت اور سونے کی خریداری میں احتیاط جیسے آسان مشورے دراصل بھارت کے زرمبادلہ کے ذخائر اور معاشی استحکام کو محفوظ رکھنے سے جڑے ہوئے ہیں۔

بھارتی ریزرو بینک (آر بی آئی) کے گورنر سنجے ملہوترا نے مزید کہا کہ اگر موجودہ عالمی بحران میں شدت آتی ہے اور حالات مزید خراب ہوتے ہیں تو حکومت کے لیے ایندھن کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔ ان کے مطابق اگر کشیدگی لمبے عرصے تک برقرار رہی تو تیل کمپنیاں جلد ہی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔

وزارت خارجہ کے سکریٹری (مغرب) سِبی جارج نے بدھ کے روز پریس بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم مودی 15 سے 20 مئی کے درمیان متحدہ عرب امارات، نیدرلینڈ، سویڈن، ناروے اور اٹلی کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم 15 مئی کو ابوظہبی پہنچیں گے جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

ملک میں بڑھتی ہوئی ایندھن کی کھپت، عالمی اقتصادی دباؤ اور سپلائی چین کے مسائل کے درمیان نریندر یادو کا یہ قدم ماحولیات کے تحفظ اور کفایت شعاری کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کا معاملہ نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل اور قومی ذمہ داری سے بھی جڑا ہوا مسئلہ ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 18 مئی کو ناروے کے دورے پر پہنچیں گے جہاں ان کا استقبال ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ کریں گے۔ اس دوران وہ ناروے میں مقیم بھارتی برادری سے ملاقات کریں گے اور بھارت و نورڈک ممالک کے وزرائے اعظم کی اہم میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک میں ایندھن اور بجلی کی بچت کے لیے کی گئی اپیل کے بعد ملک بھر میں سیاسی اور انتظامی حلقوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔ اتر پردیش سے لے کر مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر تک وزراء، اعلیٰ افسران اور جج صاحبان نے اپنی روزمرہ زندگی میں کفایت شعاری اختیار کرتے ہوئے سرکاری اخراجات اور ایندھن کے استعمال میں کمی شروع کر دی ہے۔