India, Belgium Strategic Partnership: وزیر اعظم مودی اور بیلجیم کے وزیر اعظم کے درمیان دوطرفہ ملاقات، 5 سال میں دوطرفہ تجارت دوگنی کرنے پر اتفاق
وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر بیلجیم کے وزیر اعظم بارٹ ڈی ویور 2 سے 4 ستمبر تک بھارت کے سرکاری دورے پر ہیں۔ ان کے ہمراہ بیلجیم کے وزیر دفاع و خارجہ تجارت تھیو فرانکن کے علاوہ اعلیٰ حکام اور کاروباری لیڈروں کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی بھارت آیا ہے۔ فروری 2025 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈی ویور کا یہ پہلا بھارت دورہ ہے۔
India-UK Partnership: بھارت-برطانیہ جامع اقتصادی و تجارتی معاہدہ نافذ، وزیراعظم مودی نے کہا ’’معاہدے پر عمل درآمد دونوں ممالک کی شراکت داری کا تاریخی لمحہ‘‘
وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ دونوں معاہدے اعلیٰ سطحی سفارتی عزائم کو عوام کے لیے حقیقی معاشی مواقع میں تبدیل کریں گے اور بھارت کے کسانوں، کاروباری افراد، چھوٹے اور درمیانے درجے کے صنعت کاروں (ایم ایس ایم ایز) اور ہنرمند افرادی قوت کے لیے نئی راہیں کھولیں گے۔
India-US Interim Trade Agreement: ہند-امریکہ عبوری تجارتی معاہدہ جلد طے پانے کی امید، امریکی محکمۂ خارجہ کا اظہارِ اعتماد
یہ پیش رفت اس ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جس میں گزشتہ جون امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے امریکی وفد کے ہمراہ بھارت کے مرکزی وزیرتجارت و صنعت پیوش گوئل سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات میں عبوری تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
India-Australia Economic Ties: وزیراعظم مودی سے ملاقات کے بعد آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیزکا عزم، بھارت کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بنائیں گے مزید مضبوط
وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کے بعد البانیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مل کر اپنی معیشتوں کو مضبوط بنا رہے ہیں اور آسٹریلوی و بھارتی کاروباری اداروں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔
PM Modi’s Indonesia Visit: وزیراعظم نریندر مودی کے انڈونیشیا دورے سے دفاع، تجارت اور سمندری تعاون کو ملے گی نئی رفتار، سرمایہ کاری، معدنیات، ڈیجیٹل رابطے اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر ہوگی خصوصی توجہ
دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سلامتی کے شعبے میں تعاون گزشتہ برسوں کے دوران نمایاں طور پر بڑھا ہے۔ برہموس میزائل کی فروخت سمیت اعلیٰ سطحی دوروں، مشترکہ فوجی مشقوں اور دفاعی صنعت میں تعاون نے اس شراکت داری کو نئی سمت دی ہے۔ بحر ہند کے اہم سمندری پڑوسی بھارت اور انڈونیشیا نے 2018 میں ہند-بحرالکاہل خطے میں مشترکہ سمندری وژن اختیار کیا تھا۔ آئی ایف سی-آئی او آر میں انڈونیشیا کے رابطہ افسر کی تعیناتی سے میری ٹائم ڈومین آگاہی کو مزید تقویت ملے گی۔
India-Netherlands Ties: بھارت-نیدرلینڈس کے درمیان ’’گرین اینڈ ڈیجیٹل سی کوریڈور‘‘ وزیراعظم مودی کے دورۂ نیدرلینڈس میں بحری، تجارتی اور ڈیجیٹل تعاون بڑھانے پر اتفاق
ہندوستان اور نیدرلینڈس نے گجرات کے لوتهل میں قائم ہونے والے نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (NMHC) کے فروغ کے لیے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ ایمسٹرڈم کے نیشنل میری ٹائم میوزیم اور ہندوستانی وزارتِ بندرگاہ و جہازرانی کے درمیان طے پایا۔
India’s Modi to begin five-Nation Tour: وزیر اعظم مودی 15 سے 20 مئی تک پانچ ممالک کے دورے پر، یورپ اور یو اے ای کے ساتھ تعلقات ہوں گے مزید مضبوط ، جانئے دورے کی مکمل تفصیل
سیاسی اور سفارتی ماہرین کے مطابق وزیر اعظم مودی کا یہ پانچ ملکی دورہ عالمی سطح پر بھارت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔
India-Vietnam Partnership: وزیراعظم مودی کی قیادت میں بھارت-ویتنام شراکت داری سے برآمدات، سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ کو ملے گا بڑا فروغ: پی ایچ ڈی سی سی آئی
پی ایچ ڈی سی سی آئی کے جنرل سکریٹری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر رنجیت مہتا نے کہا کہ اس دورے کے نتائج بھارت کی ’’ایکٹ ایسٹ پالیسی‘‘ کو مزید مضبوط کریں گے، کیونکہ اس سے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ تزویراتی تعاون میں توسیع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام کے ساتھ بڑھتا ہوا تعاون رابطہ کاری، تجارتی استحکام اور اہم شعبوں میں طویل مدتی صنعتی شراکت داری کو تقویت دے گا۔
India-South Korea Partnership: ہندوستان اور کوریا کا دو طرفہ تجارت کو 2030 تک 50 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف: وزیراعظم مودی
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ’’انڈیا-کوریا ڈیجیٹل برج‘‘ بھی لانچ کیا جائے گا، جب کہ شپ بلڈنگ، اسٹیل، پائیدار ترقی اور دیگر شعبوں میں نئے ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے۔ فلم، اینیمیشن اور گیمنگ کے شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
India Balance of Trade: برآمدات میں اضافہ اور سروس سیکٹر کے سرپلس سے بھارت کا تجارتی خسارہ کم: رپورٹ
مالی سال 2026 میں مجموعی برآمدات میں 1 فیصد اضافہ ہوا، جس میں امریکہ کے ٹیرف کے اثر کو نئے بازاروں میں برآمدات بڑھا کر متوازن کیا گیا۔اشیا کے تجارتی خسارے میں کمی کی بڑی وجہ سونے کی درآمد میں 59 فیصد اور چاندی کی درآمد میں 63 فیصد کی گراوٹ رہی۔





