Tejashwi attacked NDA on crime: تیجسوی نے جرائم پر این ڈی اے کو گھیرا، کہا- حکومت بنتے ہی دو ماہ میں تمام مجرم جائیں گے جیل
تیجسوی یادو نے کہا کہ 20 برس کی این ڈی اے حکومت سے نوجوانوں نے کیا مانگا؟ اپنے حصے کی نوکری اور روزگار ہی تو مانگا، مگر اس بدعنوان این ڈی اے حکومت نے نوجوانوں کی ضروریات پر کبھی توجہ نہیں دی۔ نوجوانوں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔
Bihar Elections 2025: بہار انتخاب کے دوسرے مرحلے کے لیے کانگریس نے جاری کی اسٹار کمپینرز کی لسٹ، ان بڑے لیڈران کے نام شامل
کانگریس کو امید ہے کہ ان لیڈران کی موجودگی اور عوامی رابطہ مہم پارٹی کو دوسرے مرحلے میں مضبوطی فراہم کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں اسمبلی انتخاب 2025 کے دوسرے مرحلے کے لیے 11 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 14 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ انتخابی نتائج بھی سامنے آئیں گے۔
Bihar Election 2025: بہار میں ’سُشاسن‘ بمقابلہ ’جنگل راج‘ کا انتخاب ہے: امت شاہ
امت شاہ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بہار کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ این ڈی اے کے پانچوں اتحادی جماعتیں پانڈوؤں کی طرح ایک ساتھ اس انتخابی میدان میں اُتری ہیں، جبکہ دوسری جانب ’مہاٹھگ بندھن‘ کے اندر اتنی لڑائیاں ہیں کہ وہ ہمارے خلاف الیکشن لڑنے کے بجائے آپس میں ہی لڑ رہے ہیں۔
Ashok Gehlot taunts NDA on manifesto: این ڈی اے پر اشوک گہلوت کا طنز، کہا- صرف 26 سیکنڈ میں منشور جاری کر کے بھاگ گئے لیڈر
گہلوت نے سوال کیا کہ جب انتخابات نتیش کمار کی قیادت میں لڑے جا رہے ہیں تو منشور جاری کرنے کی ذمہ داری انہیں کیوں نہیں دی گئی؟ کیا اب وہ ایسی حالت میں نہیں ہیں کہ عوام کے سامنے آ کر منشور پڑھ سکیں؟
NDA Manifesto Released: این ڈی اے کا انتخابی منشور جاری، روزگار، کسان کو عزت، اور ہر خاتون کو بااختیار بنانے کا اعلان
منشور میں روزگار، تعلیم، صحت، خواتین کے بااختیار بنانے اور کسانوں کی خوشحالی پر خاص زور دیا گیا ہے۔ این ڈی اے نے کہا کہ یہ سنکلپ پترا بہار کو اگلے پانچ برسوں میں آتم نربھر، ترقی یافتہ اور جدید ریاست بنانے کا روڈ میپ ہے۔
PM Modi Pays Floral Tribute To Sardar Vallabhbhai Patel On His 150th Jayanti : وزیر اعظم مودی نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی پر ’اسٹیچو آف یونٹی‘ پر خراجِ عقیدت پیش کیا
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز گجرات کے کیوڑیا میں واقع ’’اسٹیچو آف یونٹی‘‘ پر بھارت کے آئرن مین، سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ سردار پٹیل نے ملک کی یکجہتی اور اتحاد کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی اور آج بھارت اُن کے خوابوں کے مطابق مضبوط، متحد اور ترقی یافتہ ملک بننے کی سمت میں گامزن ہے۔
Bihar Assembly Election 2025 : وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بہار تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن، پسماندہ طبقات کی فلاح کے لیے مسلسل کوششیں جاری: وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے بہار اسمبلی انتخابات کے دوران ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بہار تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ریاست میں پسماندہ و انتہائی پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کوششیں جاری ہیں۔
Bihar BJP approaches EC against Rahul Gandhi: رہل گاندھی کے خلاف الیکشن کمیشن پہنچی بہار بی جے پی، توہین آمیز تبصرہ کرنے کی شکایت درج
بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ راہل گاندھی کے خلاف فوری اور مثالی کارروائی کرے۔ ساتھ ہی، کمیشن سے یہ بھی گزارش کی گئی کہ انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا جائے اور انہیں بلا شرط عوامی معافی مانگنے کا حکم دیا جائے۔ جمہوری اور انتخابی آداب کی حرمت کو برقرار رکھنے کے لیے اُن پر ایک مقررہ مدت تک انتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد کی جائے۔
Jan Suraaj Party leader murdered in Mokama: بہار کے مکامہ میں چلی گولی، جن سوراج کارکن کی موت، اننت سنگھ پر قتل کا الزام، تیجسوی یادو نے حکومت کو گھیرا
اننت سنگھ نے کہا کہ حادثے کے وقت وہاں موجود لوگوں کے پاس پہلے سے ہی ہتھیار موجود تھے۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ یہ پوری سازش آر جے ڈی لیڈر سورج بھان سنگھ نے رچی تھی تاکہ ووٹوں کو متاثر کیا جا سکے۔
Home Minister Amit Shah Press Conference : وزیر داخلہ امت شاہ کا پریس کانفرنس، سردار صاحب اور برسا منڈا کی 150ویں سالگرہ کے سلسلے میں، ’بھارت پرو‘ یکم نومبر سے 15 نومبر تک منعقد کیا جائے گا
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے آج راشٹریہ ایکتا دیوس-2025 کے موقع پر سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 150 ویں یوم پیدائش کے جشن کے سلسلے میں پٹنہ، بہار میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔





