Bharat Express DD Free Dish

Bihar Election 2025

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم کے آخری روز، تیجسوی یادو نے موجودہ این ڈی اے حکومت کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے خواتین کے لیے ایک بڑی اقتصادی اسکیم کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کی حکومت بنی تو وہ ریاست بھر کی خواتین کو ’مائی بہن مان یوجنا‘ کے تحت مکر سنکرانتی کے موقع پر 30 ہزار روپے دیں گے۔

ایس آئی آر کا عمل 4 نومبر سے شروع ہو کر 4 دسمبر تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن 9 دسمبر کو ووٹر لسٹ کا مسودہ جاری کرے گا، اور حتمی ووٹر لسٹ 7 فروری کو شائع کی جائے گی

بہار میں اسمبلی انتخابات 2025 جاری ہیں، جہاں سیاسی بیانات سرخیاں بنے ہوئے ہیں۔ اسی دوران ارریہ کا ایک پل بڑی سرخیوں میں آ گیا ہے کیونکہ یہ صرف تین سال میں ہی بیٹھ گیا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے سہرسہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس پر زبردست حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کی پہچان ترقی سے ہے، جبکہ راجد اور کانگریس کی پہچان صرف اور صرف تباہی سے جڑی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بہار میں مہا گٹھ بندھن پر زبردست حملہ کرتے ہوئے اسے ’مہا ٹھگ بندھن‘ قرار دیا۔ انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ اس اتحاد میں نہ کوئی لیڈر ہے اور نہ ہی کوئی واضح پالیسی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 14 نومبر کو کانگریس اور آر جے ڈی دونوں کا ’’سُپڑا صاف‘‘ ہو جائے گا۔

ادت راج نے لکھا، بہار میں بی جے پی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے مایاوتی نے لکھنؤ میں ریلی کا اہتمام کیا۔ مجھے خود اس وقت بھی شک تھا،انہوں نے کانشی رام کی برسی پر اس سے پہلے کبھی ایسا کام نہیں کیا تھا۔

انتخابات میں بھومیہار برادری فیصلہ کن کردار ادا کر رہی ہے۔ بی جے پی اور مہاگٹھ بندھن، دونوں نے بھومیہار امیدواروں کو میدان میں اتارا ہے، جس کی وجہ سے کئی نشستوں پر سیدھی ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے۔

امت شاہ نے کہا کہ لالو یادو اور رابڑی دیوی کے دورِ حکومت میں بہار کا جو زوال ہوا، وہی ’جنگل راج‘ والے کپڑے، چہرہ اور بھیس بدل کر پھر سے آرہے ہیں۔ یہاں کے لوگ اگر یہ طے کرلیں کہ این ڈی اے کو کامیاب بنانا ہے تو بہار میں ’جنگل راج‘ کوئی نہیں لا سکتا۔

پی ایم ودی نے کہا کہ دنیا بھر میں آج ’میک اِن انڈیا‘ کے لیے جوش و خروش ہے، اور ہدف یہ ہے کہ بہار بھی میک اِن انڈیا کا ایک مضبوط مرکز بنے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہزاروں چھوٹی اور گھریلو صنعتوں کا نیٹ ورک مضبوط کریں گے تاکہ ریاست میں روزگار بڑھے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ چاہے کانگریس ہو یا آر جے ڈی، دونوں کو اپنے گناہوں پر کوئی شرمندگی نہیں۔ یہ پارٹیاں بہار کی شناخت مٹانے میں لگی ہیں۔ یہ لوگ گھس پیٹھیوں کے حق میں ریلیاں نکال رہے ہیں اور انہیں بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔