Bharat Express DD Free Dish

Bhupendra Bhai Patel

گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی 64ویں سالگرہ کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت کئی مرکزی وزراء اور مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں مبارکباد پیش کی۔ رہنماؤں نے ان کی اچھی صحت، درازیٔ عمر اور کامیاب قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے سابرمتی ریور فرنٹ پر جاری احمدآباد انٹرنیشنل بک فیسٹیول 2025 کا دورہ کیا۔ یہ ادبی میلہ ’ریڈ گجرات 2.0‘ تھیم کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد مطالعے کے فروغ اور ادبی کلچر کی مضبوطی کو نئی رفتار دینا ہے۔ امت شاہ نے فیسٹیول کے مقام پر موجود سگنیچر وال پر اپنے تاثرات تحریر کیے اور کامن ویلتھ ممالک کے کھلاڑیوں کے لیے احمدآباد کی تیاریوں کی تعریف کی۔

گجرات حکومت آج یکساں سول کوڈ  کے تعلق سے بڑا اعلان کر سکتی ہے۔ دوپہر 12:15 بجے، گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور وزیر مملکت برائے داخلہ ہرش سنگھوی ایک پریس کانفرنس کریں گے۔

مجھے یقین ہے کہ ثقافتی تنوع کے جشن کے طورپر"سوراشٹر-تمل سنگم" جیسے پروگراموں کا انعقاد اورمرکزمیں نریندربھائی کی حکومت اورملک کی ریاستی حکومتوں کی مسلسل مخلصانہ کوششیں ہی "ایک بھارت" سے "بہترین بھارت" تک کی راہ ہموار کریں گے۔