Urdu Conclave 2026

Bhojpuri singer

اکشرا سنگھ بھوجپوری فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام سمجھی جاتی ہیں۔ انہیں انڈسٹری کی ’لیڈی راک اسٹار‘ اور ’بہار کی شیرنی‘ بھی کہا جاتا ہے۔ وہ ان اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں جو ہر مسئلے پر بےباکی سے اپنی رائے پیش کرتی ہیں۔

پون سنگھ اور انجلی راگھو کے درمیان تنازعہ اب ایک نئے موڑپرپہنچ گیا ہے۔ جبکہ اداکارہ نے معافی مانگنے کے بعد اپنی شکایت واپس لے لی ہے۔ حالانکہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے اور ان کی سوشل میڈیا ٹیم کے خلاف الزامات برقرارہیں۔

پون سنگھ کی اہلیہ جیوتی سنگھ نے پی کے سے ملاقات کی اور واضح کیا کہ وہ ’چناؤ لڑنے یا ٹکٹ مانگنے‘ نہیں آئی ہیں۔ پی کے نے خواتین کے جمہوری حقوق کی حمایت کا اظہار کیا۔

اکشرا سنگھ کی تازہ ترین ریلیز ’اکشرا‘ دنیا بھر میں دھوم مچا رہی ہے۔ وطن پرستی سے بھرپور بھوجپوری فلم کو ورلڈ وائیڈ ریکارڈز بھوجپوری کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا ہے۔ فلم میں اکشرا کے ساتھ اداکار انشومن مشرا مرکزی کردار میں ہیں۔

مشہور لوک گلوکارہ شاردا سنہا کی حالت کئی دنوں سے تشویشناک تھی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق منگل کو دہلی ایمس میں ان کا انتقال ہوگیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ پدم بھوشن سے نوازے جانے والی 72 سالہ شاردا سنہا میتھلی اور بھوجپوری گانوں کے لیے جانی جاتی ہیں۔

اکشرا اس سے قبل گلوکار منکیرت اولکھ کے ساتھ پنجابی میوزک ویڈیو 'ڈیفینڈر' میں نظر آئی تھیں۔ اس گانے کو منکیرت، رینوکا پنوار اور شیو نے گایا ہے۔

دراصل نیہا سنگھ راٹھور نے آر ایس ایس کو لے کر ٹویٹ کیا تھا۔ اس میں نیہا راٹھور نے ایک وائرل ویڈیو پوسٹ کیا، جس میں دکھایا گیا کہ خاکی نکرپہنے ایک شخص مدھیہ پردیش کے سدھی میں ایک قبائلی مزدور پر پیشاب کر رہا ہے۔

یوپی پولیس کی طرف سے دیے گئے نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ مختلف ٹویٹس اور زبانی ذرائع سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ نیہا سنگھ راٹھور کا یہ گانا سماج میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔