Congress’ Bharat Jodo Nyay Yatra allowed from Manipur: منی پور سے بھارت جوڑو نیائے یاترا نکالنے کی ملی مشروط اجازت
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کی طرح بھارت جوڑو نیائے یاترا بھی کامیاب سفر ہونے جا رہا ہے۔ یہ کوئی سیاسی یاترا نہیں ہے، یہ یاترا ہندوستان کے لوگوں کے لیے کیا جا رہا ہے۔ میں سب سے اپیل کرتا ہوں کہ اس یاترا میں حصہ لیں اور اسے کامیاب بنائیں۔
Bharat Nyaya Yatra: بھارت نیائے یاترا کے دوران 8 دنوں تک جھارکھنڈ میں ٹھہریں گے راہل گاندھی
اس یاترا میں راہل گاندھی کوڈرما کے راستے جھارکھنڈ میں داخل ہوں گے۔ راہل گاندھی آٹھ دن جھارکھنڈ میں رہیں گے۔ ان کا سفر سمڈیگا کے راستے اڈیشہ میں ختم ہوگا۔ کانگریس کارکنان یاترا کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ وہ یاترا کو اپنے اضلاع پرجوش بنانے کے لیے ہر طرح کی کوششیں کر رہے ہیں۔
Lok Sabha Election 2024 and Congress Meeting: کانگریس صدر نے پارٹی رہنماوں کو دی ہدایت،آپسی اختلافات کو بھول کر آئندہ دو ماہ پارٹی کیلئے وقف کردیں
آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے ملک بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس دوران کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی لیڈروں سے کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کے لیے اگلے تین ماہ کے لیے خود کو پارٹی کے لیے وقف کریں۔
Bharat Nyay Yatra: راہل گاندھی کریں گے ‘بھارت نیائے یاترا’، 14 جنوری سے منی پور سے شروع ہوگی، 6200 کلومیٹر کا ہوگا پورا سفر
کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھڑگے 14 جنوری کو منی پور میں بھارت نیائے یاترا کو جھنڈی دکھائیں گے۔ اس طرح سفر کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔ یہ سفر 20 مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگا۔