Bharat Express DD Free Dish

Bharat Innovates

صدر ایمانوئل میکروں نے بھارت کی تکنیکی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اختراع اور انجینئرنگ کے میدان میں بھارت کا عالمی مقام مسلسل مضبوط ہو رہا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کی نظریں اب بھارت کے ساتھ مستقبل کی شراکت داریوں پر مرکوز ہیں۔

 اس پروگرام میں 120 سے زائد بھارتی ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس اور 15 سے زیادہ ممتاز اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی ادارے، جن میں آئی آئی ٹیز بھی شامل ہیں، شرکت کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ کانکلیو بھارت کے لیے اپنی جدید تکنیکی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پیش کرنے، بین الاقوامی سرمایہ کاری حاصل کرنے اور نئی شراکت داریاں قائم کرنے کا اہم موقع فراہم کرے گا۔

نیس میں وینچر کیپیٹلسٹس، اسٹارٹ اپ رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے تبادلۂ خیال۔ بھارت کی ڈیپ ٹیک صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی تیاری۔ یہ دورہ 2014 کے بعد فرانس کا وزیراعظم مودی کا ساتواں سرکاری دورہ ہے۔ نیس میں قیام کے دوران وہ صدر میکرون کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات بھی کریں گے، جن میں فروری میں طے پانے والی خصوصی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

نیس میں وزیراعظم مودی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں کی ملاقات۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیکنالوجی، اختراع اور گہرے تکنیکی تعاون کو نئی رفتار دینے پر زور دیا۔

"بھارت اِنوویٹس 2026" کے ذریعے عالمی سرمایہ کاری کو بھی متوجہ کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ وزارت کا ماننا ہے کہ بھارت میں ابھرنے والی نئی ٹیکنالوجیز اور اسٹارٹ اپس عالمی سطح پر بے پناہ امکانات رکھتے ہیں۔ اسی لیے اس پروگرام کے ذریعے بھارتی کاروباری اداروں اور اختراعی منصوبوں کو بین الاقوامی سرمایہ کاروں، وینچر کیپیٹل فرموں اور صنعتی نمائندوں سے جوڑا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کے اس دورے کو بھارت کی عالمی سفارتی سرگرمیوں، اختراعی صلاحیتوں اور اقتصادی اثر و رسوخ کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ’’بھارت اِنووویٹس‘‘ اور ویوا ٹیک میں شرکت سے بھارت کو عالمی اختراع، ڈیجیٹل تبدیلی اور اسٹارٹ اپ کلچر کے ایک بڑے مرکز کے طور پر پیش کرنے کا موقع ملے گا۔