Rashmirathi The Epic Of Social Justice: قومی شاعر دنکر کی یاد میں ”رشمی رتھی“ کی 75ویں سالگرہ پر دہلی میں عظیم الشان تقریب، چیف جسٹس سوریہ کانت اور سی ایم ڈی اپیندر رائے کریں گے شرکت
معروف قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کی شہرۂ آفاق تخلیق ”رشمی رتھی“ کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر دہلی میں ایک شاندار فکری و ادبی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس باوقار تقریب میں ہندوستان کے چیف جسٹس سوریہ کانت بطور مہمان خصوصی مرکزی خطاب پیش کریں گے۔ اس موقع پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین و ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
IIT Roorkee International Conference: آئی آئی ٹی روڑکی میں 24 اپریل سے بین الاقوامی کانفرنس، ’وژن 2047‘ کے تحت وکست بھارت کی حکمت عملی پر غور، بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کریں گے شرکت
اس اہم موقع کے لیے ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر کے کے پنت نے ”بھارت ایکسپریس“ نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، منیجنگ ڈائریکٹر (سی ایم ڈی) اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا ہے۔ منتظمین کے مطابق ان کی شرکت سے نہ صرف کانفرنس کو وقار حاصل ہوگا بلکہ نوجوانوں اور طلبہ کو بھی رہنمائی اور تحریک ملے گی۔
CMD Upendrra Rai Conference DME: ڈی ایم ای میں کل ایک عظیم الشان میڈیا ایونٹ کا کیا جائے گا انعقاد! بطور مہمان خصوصی بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اپیندر رائے کریں گے خطاب
یہ تقریب صبح 10 بجے نیلسن منڈیلا آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی، جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اور ایڈیٹر اِن چیف اپیندر رائے شریک ہوں گے۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس میڈیا کے میدان میں بدلتے رجحانات، تحقیق اور تعلیمی ترقی کے حوالے سے ایک اہم پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔
Bharat Express CMD Upendrra Rai Speech: کتابیں نہیں ہوں گی تو نسل نو سونا کیسے بنائے گی؟ بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے کہا- کتابوں سے دوری نے بنایا غلام
بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں مطالعہ ایک عادت کے طور پر اپنایا جاتا ہے، وہیں ہمارے معاشرے میں کتابوں سے دوری بڑھتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 150 کروڑ کی آبادی کے باوجود عالمی سطح پر نمایاں کامیابیوں کی کمی اس بات کا اشارہ ہے کہ ہمیں اپنی تعلیمی اور فکری سمت پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔
CMD Upendrra Rai Prayagraj Visit: پریاگ راج پہنچے بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال، آج کریں گے کیلاش گوتم لائبریری کا افتتاح
ایئرپورٹ پر ان کی آمد کے موقع پر منتظمین اور کالج انتظامیہ کے ارکان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ جیسے ہی اوپیندر رائے ایئرپورٹ پر پہنچے، انہیں پھولوں کی مالائیں پہنائی گئیں اور روایتی گمچھا پیش کر کے عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے مسکراتے ہوئے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا اور خیرمقدمی جذبات کو سراہا۔
Bharat Express CMD Upendrra Rai Philosophy Of Life: کیا ہے بہادر اور بزدل میں فرق؟ پریاگ راج میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے پیش کیا انسانیت کا نیا فلسفہ
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی و ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے نے ”کیلاش گوتم اسمرتی پستکالیہ“ کے افتتاحی موقع پر انسانیت، محبت اور بہادری کے موضوع پر گہرے اور متاثر کن خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں نہ صرف ایک مکمل انسان کی تعریف بیان کی بلکہ بہادر اور بزدل کے درمیان واضح فرق بھی سمجھایا۔
LPG Black Marketing: دہلی میں ایل پی جی سلنڈر کی کالا بازی جاری، جانئے کہیں آپ کا بھی حق تو نہیں مارا جا رہا ہے؟
مغربی ایشیا میں جاری جنگ کے سبب پیدا ہونے والے ایل پی جی بحران کے درمیان دہلی میں سلنڈروں کی کالا بازی کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارت ایکسپریس کی ٹیم نے مبینہ طور پر ایک مشکوک گاڑی پکڑی جس سے گھریلو اور صنعتی سلنڈروں کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
CMD Upendrra Rai On Akhil Bhartiya Kavi Sammelan: ’’یہ جو جلتا ہوا عشق ہے…‘‘ اندور کے آل انڈیا کوی سمیلن میں سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے پہلی بار پڑھی شاعری، تالیوں سے گونج اٹھا پورا ہال
اندور کے رویندر ناٹیہ گرہ میں منعقدہ آل انڈیا کوی سمیلن اور مشاعرے میں سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے پہلی بار اسٹیج سے اپنی شاعری پیش کی۔ ان کی نظم اور غزل پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
Bharat Express: بھارت ایکسپریس اب ڈی ڈی فری ڈش چینل 101 پر بھی دستیاب، ملک کے تمام بڑے ڈی ٹی ایچ اور کیبل نیٹ ورکس پر دیکھ سکتے ہیں بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس ایک معروف قومی ہندی نیوز چینل ہے جو درست، بروقت، اور جامع خبروں کی کوریج فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ صحافتی دیانتداری اور عوامی مفاد کی خدمت کے عزم کے ساتھ، بھارت ایکسپریس نے خود کو ہندوستان بھر کے لاکھوں ناظرین کے لیے ایک قابل اعتماد خبر کا ذریعہ بنایا ہے۔
Bharat Express1st Anniversary: سچائی، ہمت اور لگن کے ساتھ آسمان کی بلندیوں تک بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس‘ کے بانی، چیئرمین اور چیف ایڈیٹر اوپیندر رائے نے میڈیا کی دنیا میں ستیہ ’(سچائی ) ساہس( ہمت) اور سمرپن(لگن)‘ کے اپنے وژن کے ساتھ نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس‘ کو ایک نئی جہت دی ہے۔ بہت کم عرصے میں اس نے اس گروپ میں اپنے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔





