Bharat Express DD Free Dish

Bangladesh Unrest

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کا نام لیے بغیر بڑا بیان دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے، ہمارے ملک کو اس سے سبق لیناچاہیے۔

بہار کے اقلیتی بہبود کے وزیر زماں خان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہر شعبے کی ترقی کی۔ ہمارے لیڈران ہمیشہ بھائی چارے اور ہم آہنگی کے حق میں سوچتے ہیں۔

پروفیسر راجو نے کہا، ’’ہم نے طلباء کو یقین دلایا ہے کہ اگر انہیں کیمپس میں قیام کے دوران کسی اور دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو یونیورسٹی اسے حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔‘‘

امیر جماعت نے کہا کہ ’’ احتجاج کرنے والے طلباء کے خلاف شیخ حسینہ کا رد عمل معاندانہ، پُرتشدد اورجابرانہ تھا جس نے صورت حال کو مزید بگاڑ دیا۔ وہاں کی موجودہ صورتحال پر جماعت اسلامی ہند تشویش کا اظہار کرتی ہے۔

دو طرفہ بات چیت کے دوران پی ایم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہندوستانی روپے میں تجارت شروع ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان گنگا ندی پر دنیا کا سب سے طویل ریور کروز بھی کامیابی سے چلایا گیا ہے۔