Bharat Express DD Free Dish

Balotra Refinery Fire

راجستھان کے ضلع بالوترا میں واقع پچپدرا ریفائنری میں اچانک لگی بھیانک آگ کے باعث وزیر اعظم نریندر مودی کا منگل کو مجوزہ دورہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو اس موقع پر ریفائنری کا افتتاح کرنا تھا اور ایک بڑی عوامی ریلی سے خطاب بھی کرنا تھا، تاہم آتشزدگی کے واقعے نے تمام طے شدہ پروگرام کو فی الحال روک دیا ہے۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا ہے جب 21 اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اسی ریفائنری کا افتتاح متوقع ہے۔ اس سے قبل ریاست کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما کا بھی دورہ طے تھا۔ ایسے میں اس بڑے حادثے نے سیکیورٹی انتظامات اور حفاظتی اقدامات پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔