Bharat Express DD Free Dish

Baghdad

بغداد کا گرین زون علاقہ نہایت حساس اور محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ یہاں عراقی حکومت کی اہم عمارتیں، پارلیمنٹ اور متعدد غیر ملکی سفارت خانے موجود ہیں، جن میں امریکی سفارت خانہ بھی شامل ہے۔ حالانکہ، گزشتہ چند برسوں میں یہ علاقہ کئی بار راکٹ اور مورٹار حملوں کی زد میں آ چکا ہے۔

بغدادی کی اہلیہ کے مطابق اس نے ایک 13 سالہ عراقی لڑکی سے بھی شادی کر رکھی تھی، وہ خواتین کے جنون میں مبتلا تھا، اوراس نے خلافت کے لیے بنائی ریاست کو زنان خانے میں تبدیل کر دیا تھا۔اسما نے کہا ان کے شوہر ذیابیطس کے مریض تھے۔

اُم حذیفہ کہتی ہیں کہ وہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ ان کے بیٹے دریائے فرات میں تیراکی سیکھنے کے بجائے موصل میں موجود ہیں۔یہ تمام مناظر اُمِ حذیفہ بغداد کے ایک پُرہجوم جیل میں بیان کر رہی تھیں، جہاں ان کے خلاف نام نہاد دولتِ اسلامیہ کی جانب سے کیے گئے جرائم اور ان کے کردار کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بغداد میں فلسطین روڈ پر جہاں حملہ ہوا وہاں بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ عراقی جنگی طیارے آسمان پر نظر آئے۔