Ayatollah Khamenei Funeral: سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی میت عراق پہنچی، نجف و کربلا میں جنازے کی تقریبات، امریکی حملوں کے بعد صدر مسعود پزشکیان عراق سے تہران روانہ
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت اور عوام جنازے میں شرکت کو اپنا مذہبی اور اخلاقی فریضہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مرحوم رہنما کو عالم اسلام کی ایک مؤثر شخصیت قرار دیتے ہوئے ایران کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
Thought People Hated Him: خامنہ ای کے جنازے میں ایرانیوں کو اشکبار دیکھ کر ٹرمپ حیران، سابق سپریم لیڈر کے لیے آنسو بہانے والوں پر کیا بڑا طنز
امریکی صدر نے پھر سے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ہی حملے میں ایران کی پوری قیادت کو ختم کر سکتے تھے، لیکن پھر مذاکرات کے لیے کوئی باقی نہ رہتا۔ آخری رسومات میں اعلیٰ قیادت اور عوام کے غم کا مذاق اڑاتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں حیرت ہوئی کیونکہ ان کے خیال میں ایرانی عوام خامنہ ای کو پسند نہیں کرتے تھے۔
Funeral of Ayatollah Ali Khamenei: سابق سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کی آخری رسومات میں بھارت کی شرکت، مرکزی وزیر مملکت پبترا مارگریٹا اور بہار کے گورنر سید عطاء حسنین نے کی نمائندگی
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق تقریب میں آٹھ سربراہانِ مملکت یا حکومت، بارہ ممالک کے پارلیمانی سربراہان اور متعدد وزرائے خارجہ و خصوصی ایلچی شریک ہوئے۔ ایرانی حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اپنے والد کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوئے۔ ایرانی فوجی قیادت نے بھی بیرونی قوتوں کو کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی سے باز رہنے کی سخت تنبیہ کی ہے۔
Last Tributes to Ali Khamenei: سابق سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کو آخری خراج عقیدت، مختلف ممالک کے لیڈران تہران میں موجود، بھارت سمیت متعدد ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت
بھارت کی جانب سے وزیرمملکت برائے امور خارجہ پبترا مارگریٹا اور بہار کے گورنر سید عطاء حسنین سرکاری وفد میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اور کانگریس کے سینئر لیڈر سلمان خورشید بھی تہران پہنچنے والے نمایاں بھارتیوں میں شامل ہیں۔ تقریب میں جارجیا، عراق، تاجکستان، روس، چین، عمان، لبنان اور فلسطین سمیت متعدد ممالک کے سرکاری وفود بھی شریک ہوئے۔
Ayatollah Ali Khamenei’s Funeral: علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شریک ہوں گے سلمان خورشید، کانگریس کی جانب سے نمائندگی کریں سابق مرکزی وزیر
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، آخری رسومات کا آغاز 4 جولائی سے ہوگا۔ 7 جولائی کو قُم میں خصوصی تقریب منعقد ہوگی، جبکہ 9 جولائی کو ان کے آبائی اور مقدس شہر مشہد میں تدفین کے ساتھ یہ سلسلہ اختتام پذیر ہوگا۔
Iran Embassy New Delhi: نئی دہلی میں ایرانی سفارت خانے میں آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے تعزیتی بُک، خراج عقیدت پیش کرنے کی دعوت
ایرانی سفارتی مشنز نے دنیا بھر میں اسی نوعیت کے تعزیتی انتظامات کیے ہیں، جس سے آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر عالمی توجہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اجتماعی عزم کے پیغام کو اجاگر کیا گیا ہے۔





