Bharat Express DD Free Dish

Assam government

تلنگانہ ہائی کورٹ نے پون کھیڑا کو ایک ہفتہ کی پیشگی ضمانت دی تھی۔ سپریم کورٹ نے اب اس پرروک لگا دی ہے۔ عدالت نے پون کھیڑا کو آسام کی عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سالیسٹر جنرل نے پوچھا کہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ضمانت کیوں دی جبکہ یہ معاملہ آسام میں ہوا، معاملہ بھی وہیں درج ہوا تو ضمانت تلنگانہ ہائی کورٹ نے کیوں دی؟

رقیب الدین احمد نے الزام لگایا کہ بی جے پی انتخابی فائدے کے لیے جان بوجھ کر ذات، مذہب اور برادری کی بنیاد پر سماج کو تقسیم کرنے کی سیاست کر رہی ہے، جبکہ کانگریس نے کبھی اس طرح کی حکمتِ عملی اختیار نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ اور شبہات پر مبنی سیاست نہ صرف جمہوری اقدار بلکہ سماجی اتحاد کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔

آسام حکومت کی بھتہ اسکیموں پر سخت تنقید کرتے ہوے کانگریس پارٹی نے کہا ہے  کہ انتخابات سے پہلے بی جے پی ووٹرروں کو نئی اسکیم سے رشوت دے رہی ہے۔

آسام کی حکومت نے غریبوں کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اب ریاست میں ایل پی جی سلینڈر محض 300 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست منتخب صوبوں کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے تمام اپوزیشن پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ اس جابرانہ رویے کے خلاف متحد ہوں۔ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ یہ وقت ہے کہ تمام جمہوری قوتیں بی جے پی کی تفرقہ انگیز اور مطلق العنان پالیسیوں کے خلاف ایک ساتھ کھڑی ہوں۔