Bharat Express

Asian Games 2023

بھارت کے اسٹار ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے ایک بار پھر جیولین تھرو میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کو گولڈ میڈل دلایا۔ نیرج کے ساتھ کشور جینا نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

 ہندوستان کو مزید تمغے ملنا طے ہے، کیوںکہ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا ہے۔ بھارت نے سیمی فائنل میچ میں کوریا کو 5-3 سے شکست دے دی ہے۔

ہندوستان کے تمغوں کی تعداد 67 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 14 طلائی تمغوں کے علاوہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے 26 چاندی کے اور 27 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ ہندوستان تمغوں کی تعداد میں چوتھے نمبر پر ہے۔

نیپال نے 203 رنز کے بڑے ہدف کا محتاط انداز میں تعاقب کیا۔ اوپننگ جوڑی نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ کشال بھرتل اور آصف شیخ نے پہلی وکٹ کے لیے 29 رنز جوڑے۔ آصف 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

ہندوستانی ٹیم کو براہ راست کوارٹر فائنل میں جگہ مل گئی ہے۔ جبکہ نیپال کو کوارٹر فائنل میں پہنچنے سے پہلے دو میچ کھیلنا تھے۔ نیپال نے اپنا پہلا میچ منگولیا کے خلاف کھیلا جس میں ٹیم نے کئی عالمی ریکارڈ بنائے۔

تمغوں کی تعداد کی بات کریں تو میزبان چین بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ اب تک چین نے کل 242 تمغے جیتے ہیں۔ 131 طلائی تمغوں کے علاوہ چین نے اب تک 72 چاندی اور 39 کانسی کے تمغے جیتے ہیں۔ اس کے بعد جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہے۔

ہندوستان نے شوٹنگ میں 7 واں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ کی چنائی، پرتھوی راج اور زوراورتینوں کی تکڑی نے مردوں کی ٹیم ٹریپ شوٹنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

باکسنگ میں بھی ایک تمغہ یقینی ہو گیا ہے۔ بھارتی باکسر نریندر نے ایرانی باکسر کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

روہن بوپنا اور رتوجا بھوسلے کی ہندوستانی جوڑی کو پہلے سیٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں تائپے کی جوڑی نے 6-2 سے شکست دی۔

ہندوستان نے اپنا پہلا گولڈ صرف شوٹنگ میں حاصل کیا۔ شوٹنگ میں اب تک ہندوستان نے 19 تمغے جیتے ہیں- جن میں 6 گولڈ، 8 سلور اور 5 برانز شامل ہیں۔