Aruna Jagadeesan arrives in Karur: کرور حادثہ کی تفتیش کے لیے جائے حادثہ پر پہنچیں جسٹس ارونا جگدیسن، اداکار وجے کی ریلی میں بھگدڑ سے ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوئی
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پی ایم ریلیف فنڈ سے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ اداکار وجے نے بھی متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔





