Bharat Express DD Free Dish

Anti-Waqf Amendment Act Protests

بورڈ کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ حکومت کہتی ہے کہ یہ قانون مسلمانوں کے مفاد میں ہے اور غریب مسلمانوں کے مفاد میں ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ موجودہ حکومت  ملک میں نفرت پیدا کرکے اوقاف کی زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے مودی حکومت کے 16 صفحات پر مشتمل بک لیٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت صرف جھوٹے دعوے کر رہی ہے، کیونکہ وہ حقیقت سے بالکل دور ہے۔

مسلمانوں کے احتجاج ومظاہرے کے بیچ بی جے پی کا چیلنج یہ ہے کہ وہ اپنی مہم کے ذریعے اعتماد بحال کرے گی اور کمیونٹی کے خدشات  کودور کرے گی۔ اگرچہ حکومت کا موقف ہے کہ یہ قانون شفافیت اور بہتری لے کر آئے گا۔

آسام کے وزیر اعلی ہیمنتا بسوا سرما نے منگل کو کہا کہ ان کی حکومت متنازعہ وقف (ترمیمی) قانون کے خلاف ریاست کی سڑکوں پر کسی بھی احتجاج یا مظاہرے کی اجازت نہیں دے گی۔

مغربی بنگال میں متنازعہ وقف (ترمیمی) قانون کے خلاف مظاہروں کے دوران مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھنگور میں پولیس اور انڈین سیکولر فرنٹ (آئی ایس ایف) کے حامیوں کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔