Bharat Express DD Free Dish

Anti-Sikh riots case

ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ میں آج بھی 1984 کے اُن دنوں کو یاد کرکے کانپ جاتا ہوں، جب بے بس اور معصوم سکھ مردوں، عورتوں اور بچوں کو بلا سوچے سمجھے قتل کیا گیا۔ اُن کی جائیدادوں اور عبادت گاہوں کو کانگریس کے لیڈران اور اُن کے حامیوں کی قیادت میں ہجوم نے لوٹ لیا۔ یہ سب اندرا گاندھی کے سفاکانہ قتل کے ‘بدلے’ کے نام پر کیا گیا تھا۔

سکھ مخالف فسادات سے متعلق ایک معاملے میں راؤزایوینیو کورٹ نے منگل (25 فروری) کوسزا کا اعلان کیا۔ عدالت نے کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ سجن کمارکو عمرقید کی سزا سنائی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گواہ لوکندر کور کی گواہی نچلی عدالت نے ریکارڈ کی ہے۔ دفاعی وکیل 12 نومبر کو ان پر جرح کریں گے۔ لیکن استغاثہ کے ارادے اور سی بی آئی کی جانچ کئی سوال کھڑی کرتی ہے۔ اس لیے اس یہ عدالت اپنے یہاں سماعت مکمل ہونے تک نچلی عدالت میں چل رہی سماعت پر روک لگا دے۔ کیونکہ یہ انصاف کے مفاد میں ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے ٹائٹلر کی جانب سے پیش ہونے والے وکیل سے کہا ہے کہ وہ کیس کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ پر رکھیں۔ ٹائٹلر نے نچلی عدالت کے حکم کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ درخواست میں ٹرائل کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

گزشتہ سال، Rouse Avenue کورٹ نے ٹائٹلر کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کی ضمانت پر پیشگی ضمانت دی تھی۔ عدالت نے ٹائٹلر کو ہدایت کی تھی کہ وہ نہ تو شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کریں گے اور نہ ہی اجازت کے بغیر ملک چھوڑیں گے۔ عدالت نے ٹائٹلر کو اپنا پاسپورٹ بھی حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔