Bharat Express DD Free Dish

Anti Drug Campaign

وزیراعظم نریندر مودی 2 اگست سے ’نشہ مکت یووا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان‘ کا آغاز کریں گے۔ اس مہم کے تحت ایک کروڑ نوجوان نشہ سے پاک بھارت کا عہد کریں گے، جبکہ آئندہ 100 ہفتوں تک ہر اتوار ملک بھر میں بیداری اور عوامی آگاہی کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

منشیات کے خلاف ڈیجیٹل بیداری کے لیے گوگل میٹ کا انعقاد کیا گیا جہاں 819 گروپس، ایکس پر لائیو سوال و جواب کا  سیشن ہوا جس پر 37,400 سے زیادہ ویوز نوٹ کیےگئے، منشیات کے خلاف عوامی بیداری  کی اس مہم کو نئی رفتار دی جا رہی ہے۔

پنجاب کے ضلع فیروزپور میں پولیس نے منشیات فروشوں اور گینگسٹر نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی کے دوران پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 5 کلو سے زائد ہیروئن، 1.33 لاکھ نشہ آور گولیاں، ایک گلاک پستول اور 3 لاکھ روپے سے زائد منشیات کی رقم برآمد کی ہے۔

بی جے پی کی قیادت کا ماننا ہے کہ پنجاب میں منشیات کا مسئلہ نہایت سنگین ہو چکا ہے اور اس کے سبب لاکھوں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ پارٹی کا خیال ہے کہ نوجوان نسل میں نشے کی لت نے سماجی ڈھانچے کو کمزور کیا ہے، جسے سیاسی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی حکمت عملی کے تحت امت شاہ کی قیادت میں ریاست بھر میں ایک وسیع عوامی مہم چلائی جائے گی۔