Bharat Express DD Free Dish

Amit Shah visit

نئی حکومت کے قیام کے بعد اب بہار میں کابینہ کی توسیع کی چہ مگوئیاں تیز ہو گئی ہیں۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج پٹنہ جا رہے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ اس دوران وزیروں کی حتمی فہرست پر مہر لگ جائے گی۔ اس کے بعد 7 مئی کو نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج آسام کے گوہاٹی میں پراگجیوتشپور میڈیکل کالج کا افتتاح کریں گے اور خاناپارا میں منعقد ہونے والے ’یوا شکتی سماروہ‘ سے خطاب کریں گے۔

اتراکھنڈ کے ہریدوار میں 7 مارچ کو ہونے والے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے سے متعلق سیاسی اور انتظامی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے خود کمان سنبھالتے ہوئے تیاریوں کو حتمی شکل دینا شروع کر دیا ہے۔

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز دہلی پولیس کے 79ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے پولیس اہلکاروں کو تمغے عطا کیے اور ان کی لگن، عوامی تحفظ میں کردار اور بہترین خدمات کو سراہا۔

وزیر داخلہ امت شاہ آج پڈوچیری کے کرائیکل میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ ریلی سے قبل دہلی میں منعقدہ ایک اہم میٹنگ میں امت شاہ نے ہدایات دی تھیں کہ پڈوچیری میں درج ہونے والی ایف آئی آر مقامی زبان تمل میں بھی درج کی جائے، تاکہ عام شہریوں کو قانونی عمل سمجھنے میں آسانی ہو۔

مرکزی وزیر داخلہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے جوانوں کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کریں گے اور حکومت کی ہمدردانہ تقرری پالیسی کے تحت اہل افراد کو ملازمت کے تقرری نامے بھی حوالے کریں گے۔ یہ دورہ حکومت کی دوہری حکمت عملی مضبوط سکیورٹی نظام اور مسلسل ترقی کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد جموں و کشمیر میں پائیدار امن اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

30 جنوری کو مرکزی وزیر داخلہ گوہاٹی جائیں گے، جہاں وہ پارٹی کے کور گروپ اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس میٹنگ میں تنظیمی مضبوطی، انتخابی مہم کی منصوبہ بندی اور اسمبلی انتخابات سے جڑی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ امت شاہ ’’نیو انڈیا، نیو کیرالہ‘‘ کنکلیو کا افتتاح کریں گے، جس کا مقصد ریاست میں ترقی اور نئے امکانات پر گفتگو کرنا ہے۔ وہ کیرالہ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور این ڈی اے اور بی جے پی کور کمیٹی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 13 اکتوبر کو جے پور میں نئے فوجداری قوانین سے متعلق نمائش کا افتتاح کریں گے۔ یہ نمائش 18 اکتوبر تک روزانہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک عوام کے لیے کھلی رہے گی۔

آپریشن سندور کے بعد مرکزی وزیر داخلہ 29-30 مئی کو جموں و کشمیر کا اپنا پہلا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لے سکتے ہیں اور فائرنگ کے متاثرین سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔