Bharat Express DD Free Dish

All India Unani Tibbi Congress

دہلوی گروپ آف کمپنیز نے اپنی شاندار صد سالہ تقریب راجستھان کے تاریخی مقام مہاراجہ بھنور سنگھ پیلس، جے پور میں نہایت وقار اور شان و شوکت کے ساتھ منعقد کی۔ یہ تین روزہ تقریب ۱۷ دسمبر سے ۱۹ دسمبر ۲۰۲۵ تک جاری رہی، جس میں طبِ یونانی سے وابستہ ملک بھر کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس (دہلی اسٹیٹ) کی جانب سے پروفیسر مظاہر عالم (صدر، بورڈ آف یونانی سدھا، سویا رگپا، این سی آئی ایس ایم، نئی دہلی)، ڈاکٹریوگتا منجال (ڈائریکٹر محکمہ آیوش، حکومت دہلی)، ڈاکٹریونس افتخار منشی (ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل، سی سی آریوایم، نئی دہلی) کو حال ہی میں اپنے اپنے عہدوں پرفائزہونے کی خوشی میں تہنیتی جلسہ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی صدر پروفیسر مشتاق احمد نے کی۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی جانب سے جموں و کشمیر میں ’’یونانی طب کی موجودہ حیثیت‘‘ پر کانفرنس کا انعقاد۔ یونانی طب کی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے قومی سرپرستوں میں ڈاکٹر سید فاروق صاحب (چیف سرپرست)، ڈاکٹر خورشید احمد شفقت اعظمی (دہلی)، ڈاکٹر شمس الآفاق (دہلی)، ڈاکٹر سید محمد عرفان نجف علیمی (الہ آباد)، ڈاکٹر اخلاق احمد (دہلی)، ڈاکٹر عبدالجبار صدیقی (پیلی بھیت)، ڈاکٹر خالد سیف اللہ (کولکتہ) اور پروفیسر قمر الزماں (دیوبند) شامل ہیں۔

محمد خالد لکھنوی نے کہا کہ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس سے وابستہ لوگوں کی مسلسل کوششوں سے یونانی ادویات کو فروغ اور ترقی دی جا رہی ہے۔