Bharat Express DD Free Dish

Ali Khan Mahmudabad

جسٹس سوریا کانت اور جسٹس جوائے مالا باگچی پر مشتمل بنچ کا یہ حکم اس وقت آیا جب ہریانہ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ محمودآباد کے خلاف ایک ایف آئی آر میں کلوزر رپورٹ داخل کر دی گئی ہے اور دوسری ایف آئی آر میں چارج شیٹ پیش کی گئی ہے۔ اس پر عدالت نے وہ ایف آئی آر منسوخ کر دی جس میں کلوزر رپورٹ داخل کی گئی تھی، جبکہ دوسری ایف آئی آر میں مجسٹریٹ کو کارروائی کرنے سے روک دیا۔

سپریم کورٹ نے ہریانہ حکومت سے کہا ہے کہ جانچ کو دو سوشل میڈیا پوسٹ تک ہی محدود رکھا جائے۔  ڈیوائس ضبط کرنے یا دوسرے پہلوؤں پرجانچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ عدالت نے کہا کہ رپورٹ تیار ہونے کے بعد پہلے سپریم کورٹ کو دکھائی جائے اور اس کے بعد جولائی میں اس معاملے پر سماعت ہوگی۔

اشوکا یونیورسٹی کے پروفیسر علی خان محمودآباد کی گرفتاری کے خلاف داخل ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ نے سماعت کے دوران پوچھا کہ وہ بیان کہاں پرہے، جس میں خاتون افسران کی توہین کی گئی؟

پروفیسر علی خان کو 18 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا جب ان کے خلاف دو فرسٹ انفارمیشن رپورٹس ’’ہندوستان کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کو خطرے میں ڈالنے‘‘ کے سخت الزامات کے تحت درج کی گئی تھیں۔