Bharat Express

Akash Ambani

وزیر اعظم نریندر مودی بھی انڈیا موبائل کانگریس پہنچ گئے تھے۔ اس دوران ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے پی ایم مودی کو اس جیو اسپیس فائبر کی ٹیکنالوجی سے متعارف کرایا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جیو اسپیس فائبر کے ذریعے چار شہروں کو جوڑا گیا ہے۔

انڈیا موبائل کانگریس میں انٹرنیٹ اور فائبر تکنیک سے متعلق ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے بڑا بیان دیا ہے۔

بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ایشا امبانی، آکاش امبانی اور اننت امبانی کو بورڈ میں نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یعنی نئی نسل اب بڑے کردار میں نظر آئے گی۔ یہ تقرری حصص یافتگان کی منظوری سے ہی موثر ہوگی۔

آکاش امبانی، چیئرمین، Reliance Jio Infocomm Limited، نے کہا کہ حکومت ہند، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن اور 1.4 بلین ہندوستانیوں کے ساتھ اعلیٰ معیار کی 5 G خدمات کے تیز رفتار رول آؤٹ کے تئیں اپنی وابستگی کا احترام کرتے ہوئے، ہم یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہے ہیں کہ ہم نے 5G سروسز کے رول آؤٹ کی رفتار میں ہندوستان کو عالمی سطح پر قائدانہ مقام پر پہنچا دیا ہے۔