Poison in Delhi’s Air: دہلی کی فضا میں گھلا زہر، آلودگی سے لوگ پریشان، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 کے پار، 50 سے زائد مانیٹرنگ اسٹیشنوں پر 300 سے زیادہ
اتوار کی صبح دہلی کے کئی علاقوں میں آلودگی کی سطح انتہائی سنگین زمرے میں پہنچ گئی۔ آئی آئی ٹی دہلی میں سب سے زیادہ 426 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ این آئی ایچ نریلا میں 417، آئی ٹی او میں 415، این ایس آئی ٹی دوارکا میں 407 اور این ایس یو ٹی جافرا پور میں 406 اے کیو آئی درج کیا گیا۔نارتھ کیمپس اور کامن ویلتھ اسپورٹس کمپلیکس میں اے کیو آئی 404 رہا، جب کہ پوسا میں 402 اور براری کراسنگ میں 401 ریکارڈ کیا گیا
Delhi Air Pollution: زہریلی ہوا کے خلاف سڑکوں پر اترے این ایس یو آئی کارکنان، قومی صدر ونود جاکھڑ نے حکومت کو گھیرا
دہلی میں مسلسل خراب ہوتی فضائی کیفیت اور بڑھتی آلودگی کے خلاف این ایس یو آئی نے قومی صدر ونود جاکھڑ کی قیادت میں زبردست احتجاج کیا۔ طلبہ نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ونود جاکھڑ نے الزام لگایا کہ حکومت آلودگی کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔ تنظیم نے صاف ہوا کو شہریوں کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے جواب دہی طے کرنے کا مطالبہ کیا۔
Imran Masood Explanation: ’’تہوار منانے کی آزادی ہے، لیکن دوسروں کے جذبات اور سہولتوں کا بھی رکھیں خیال…‘‘ دیوالی سے متعلق بیان پر عمران مسعود کی وضاحت
سہارنپور: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران مسعود نے دیوالی، بقرعید، آلودگی اور پرالی جلانے جیسے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر شخص کو اپنا تہوار منانے کی آزادی حاصل ہے، لیکن اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ اس سے دوسرے لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔ وہیں، …
Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں آلودگی کا قہر، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 400 سے تجاوز، جہانگیرپوری میں 499 ریکارڈ
دہلی کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 331 درج کیا گیا، بگڑتے حالات کے پیش نظر فضائی معیار کے انتظامی کمیشن نے گریپ کے دوسرے مرحلے کا نفاذ کر دیا۔ دہلی-نوئیڈا سرحد پر گاڑیوں کی سخت جانچ، بی ایس 4 سے کم معیار کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی۔
Keep Your Home Pollution-Free: سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی کے درمیان گھر کو آلودگی سے پاک رکھنے کے سائنسی طریقے
سردیوں میں سردی سے بچنے کے لیے دروازے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی وجہ سے آلودہ ذرات گھر کے اندر ہی جمع ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں گھر کو محفوظ اور آلودگی سے پاک پناہ گاہ بنانے کے لیے سائنسی اور عملی اقدامات اپنانا انتہائی ضروری ہو جاتا ہے۔
Construction & Demolition Work Ban: دہلی-این سی آر میں 5 سے 20 نومبر تک تعمیراتی اور انہدامی کاموں پر پابندی، جانیے کیا ہے وجہ
مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی سمیت پورے این سی آر میں 5 نومبر سے 20 نومبر تک تعمیراتی اور انہدامی کاموں پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی کے لحاظ سے یہ 15 دن انتہائی اہم ہیں اور اس دوران تمام لوگوں کو تعاون کرنا چاہیے۔ قومی سطح کے اہم منصوبوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔
Delhi-NCR Pollution After Dussehra: راون دہن کے بعد زہریلی ہوئی دہلی-این سی آر کی ہوا، لوگوں کا سانس لینا دشوار، جانیں آج کتنا ہے اے کیو آئی
دہلی کا اے کیو آئی 284، نوئیڈا کا 315 اور غازی آباد کا 388 ریکارڈ؛ دسہرے کی آتش بازی کے بعد فضائی آلودگی میں اضافہ
Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ
مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس بار اکتوبر کے آغاز میں ہوا کہیں زیادہ خراب، کم رفتار ہواؤں اور پرالی جلانے سے تشویش بڑھی۔
Pollution Board Action: تقریباً 20 برس سے زہریلا دھواں اُگلنے والی تریمولا انڈسٹریز پر بڑی کارروائی، فیکٹری بند کرنے اور بجلی منقطع کرنے کا حکم
سنگرولی میں ماحولیاتی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کے معاملے میں مدھیہ پردیش آلودگی کنٹرول بورڈ نے تریمولا انڈسٹریز کی پیداواری سرگرمیاں فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ کلکٹر گورو بینل کی سفارش پر فیکٹری کی بجلی منقطع کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ معائنے کے دوران ماحولیاتی اصولوں کی کئی سنگین خامیاں سامنے آئیں۔
Air Pollution Alert: فضائی آلودگی دماغی صحت کے لیے بھی خطرہ، یادداشت اور سوچنے کی صلاحیت متاثر ہونے کا انکشاف
تحقیق میں بتایا گیا کہ جنگلات میں لگنے والی آگ، فوسل فیول سے چلنے والے بجلی گھروں، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ڈیٹا سینٹروں اور زیادہ ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی مسلسل فضائی معیار کو خراب کر رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ آلودہ ذرات نہ صرف ماحول بلکہ انسانی صحت کے مختلف پہلوؤں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو رہے ہیں۔





