Bharat Express DD Free Dish

Air Pollution Crisis

رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ شدید آلودگی کے باوجود کئی بچے اسکول، کھیل کود اور دیگر سرگرمیوں کے لیے باہر جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مستقبل کی پالیسی سازی میں بچوں کی صحت اور ان کے عملی تجربات کو مرکزی حیثیت دینا ضروری ہے،

دہلی کی سیاست میں آلودگی کو لے کر الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سنگین مسئلے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی (آپ) کے درمیان زبانی جنگ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

دارالحکومت دہلی سمیت پورے این سی آر میں ہفتہ کی صبح موسم نے خطرناک رخ اختیار کر لیا۔ شدید کہر کے باعث حدِ نگاہ تقریباً صفر کے قریب پہنچ گئی ہے، جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 7 ڈگری سیلسیس تک گرنے کا اندازہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی آلودگی کی سطح (اے کیو آئی) بھی کئی علاقوں میں 400 سے تجاوز کر گئی ہے، جس کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

دہلی کے اے آئی آئی ایم ایس (AIIMS) علاقے کی فضا نسبتاً بہتر رہی، جہاں اے کیو آئی 277 ریکارڈ ہوا جسے سی پی سی بی نے ’’خراب‘‘ (Poor) درجہ بندی میں رکھا ہے، تاہم یہ بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔