Bharat Express

Air India flights

بم دھماکے کے واقعے کے بعد، ممبئی ہاوڑہ میل کو پیر کی صبح 4 بجے جلگاؤں میں روک کر تلاشی لی گئی۔ تقریباً دو گھنٹے کی گہری تفتیش کے بعد بھی سیکورٹی اہلکاروں کو کوئی مشکوک چیز نہیں ملی، اس لیے بم ملنے کی دھمکی محض افواہ ثابت ہوئی۔

حکام نے اس دھمکی کی حقیقت اور اس کے پیچھے کارفرما فرد یا گروہ کی شناخت کرنے کے لیے مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایئر لائن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم ہر خطرے کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت اور بھلائی کو یقینی بنانے کے لیے سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔‘‘

وشاکھاپٹنم ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر ایس راجہ ریڈی نے کہا کہ کسی نے دہلی پولیس کو فون کیا اور جہاز میں بم کی موجودگی کی اطلاع دی۔ اس کے پیش نظر پولیس نے ایوی ایشن کمپنی اور وشاکھاپٹنم ایرپورٹ کو الرٹ کردیا۔

ایئر انڈیا ایکسپریس کے ترجمان نے کہا، "جیسے ہی بنگلورو-کوچی فلائٹ نے ٹیک آف کیا، دائیں انجن سے آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دیکھے گئے، جس کے بعد طیارے کو اتارنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ لگاتار دوسرا واقعہ ہے جس میں ایئر انڈیا کے طیارے شامل ہیں۔ اس سے قبل جمعرات (16 مئی) کو دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو اپنی پرواز منسوخ کرنی پڑی تھی۔ پونے ایئرپورٹ کے رن وے پر ایئر انڈیا کا طیارہ ٹگ ٹریکٹر سے ٹکرا گیاتھا۔ اس پرواز میں 180 افراد موجود تھے۔

ممبئی سے دہلی آرہی ایئرانڈیا کی فلائٹ میں ایک مسافر نے پیشاب کردیا، جس کے بعد دہلی ایئرپورٹ پرپہنچنے پرملزم مسافر کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایئر انڈیا، پہلے مرحلے میں، جے پور اور چنئی سے بالترتیب مدینہ اور جدہ کے لیے 46 پروازیں چلائے گی۔ فضائیہ کمپنی کی جانب سے جاری  ایک پریس ریلیز کے مطابق، پہلی پرواز جے پور سے 21 مئی کو چلائی گئی تھی اور یہ خدمات 21 جون تک جاری رہیں گی۔دوسرے مرحلے میں، ایئر انڈیا 3 جولائی سے 2 اگست تک 43 پروازیں چلا کر عازمین حج کو جے پور اور چنئی واپس لائے گی۔