First Test: پہلے ٹیسٹ میں تین افغان بلے بازوں کی سنچریاں، 514 رنز بنا کر زمبابوے کو کرارا جواب
افغانستان نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن زمبابوے کو شاندار جواب دیا۔ زمبابوے نے پہلی اننگز میں 504 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا، لیکن افغان ٹیم نے تین بلے بازوں کی سنچریوں کی بدولت 514 رنز بنا کر 10 رنز کی معمولی برتری حاصل کر لی۔ اتوار کو کھیل ختم ہونے تک زمبابوے نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا لیے تھے۔
Shapoor Zadran’s Funeral: افغانستان کے سابق تیز گیندباز شاپور زدران کی کابل میں ادا کی گئی نماز جنازہ، سرکاری اعزاز کے ساتھ کیا گیا سپرد خاک
شاپور زدران کا 38 برس کی عمر میں نایاب مدافعتی مرض کے باعث دہلی میں انتقال ہوگیا تھا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ اور سابق کھلاڑیوں نے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں پرسوز انداز میں الوداع کہا ہے۔





