Union Home Minister Amit Shah: یومِ آزادی کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے قوم کو دی مبارکباد، مجاہدینِ آزادی کو پیش کیا خراجِ عقیدت
امت شاہ نے کہا کہ یومِ آزادی محض جشن منانے کا دن نہیں بلکہ ان بہادر سپاہیوں کو یاد کرنے کا موقع بھی ہے جنہوں نے برطانوی حکومت کے خلاف جدوجہد کی اور ملک کو آزاد کرانے کے لیے اپنی زندگی، خاندان اور ذاتی مفادات تک قربان کردیے۔
PM Modi Independence Day speech: وزیراعظم نریندر مودی کا یومِ آزادی پر قوم سے خطاب، 2047 تک ترقی یافتہ بھارت بنانے کا عزم
وزیراعظم نے کہا کہ 2047 کے ہدف کی بنیاد گزشتہ برسوں میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر ہے۔ انہوں نے اصلاحات کی رفتار مزید بڑھانے اور روایتی سوچ اور کام کرنے کے طریقوں میں تبدیلی لانے پر زور دیا۔ مودی نے توانائی کے تحفظ کو مستقبل کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ہدف 100 گیگاواٹ ایٹمی توانائی کی صلاحیت حاصل کرنا ہے۔
’’پٹرول-ڈیزل کو ہتھیار کی طرح…‘‘ امریکہ-ایران جنگ کے درمیان وزیراعظم مودی نے بھارت کی تیاری پر دیا بڑا بیان
امریکہ،اسرائیل-ایران جنگ کے درمیان وزیراعظم نریندرمودی نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول-ڈیزل کو ہتھیار کی طرح استعمال کیا گیا، لیکن ہم نے تیاری کی تھی، یہ کام آگیا۔
80th Independence Day: یوم آزادی کے موقع پر لال قلعے سے وزیراعظم مودی کریں گے مرکزی تقریب کی قیادت، فصیل پر پہلی بار گونجے گا ’وندے ماترم‘
15 اگست کو لال قلعے پر خصوصی تقریب۔ ’وندے ماترم‘ کے 150 سال اور 2047 تک ’وکست بھارت‘ کے ہدف پر خصوصی زوررہے گا۔ 15 اگست کو تقریب گاہ تک پہنچنے کے لیے دہلی میں میٹرو خدمات صبح 4 بجے سے شروع ہوں گی۔ تمام مدعو افراد کے لیے میٹرو سروس مفت ہوگی۔ اس مقصد کے لیے ای-دعوت نامے کے ساتھ میٹرو کا کیو آر کوڈ بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔





