PM Modi’s Interview: پاکستان راہل گاندھی اور اروندکجریوال کی حمایت کیوں کرتا ہے، پی ایم مودی نے دیا جواب
پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستانی عوام بدعنوانی سے تنگ آچکی ہیں۔ کرپشن دیمک کی طرح ملک کے تمام نظام کو کھوکھلا کر رہی ہے۔ کرپشن کے خلاف کئی آوازیں اٹھتی ہیں۔ جب میں 2013-14 کے انتخابات میں تقریر کرتا تھا اور کرپشن کی بات کرتا تھا تو لوگ غصے کا اظہار کرتے تھے۔
Advani Is Pakistani: اصلی پاکستانی ہیں پی ایم مودی اور اڈوانی،پاگل ہوگئے ہیں بی جے پی،آر ایس ایس کے لوگ،اس لئے دے رہے ہیں ایسا بیان:رابڑی دیوی
وزیر اعظم کے مجرے والے بیان پر انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا الائنس کے لوگ مجرا کرتے ہیں تو کیا وزیر اعظم طبلہ بجاتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں کہیں بھی ان کی حکومت نہیں بن رہی ہے… ہر جگہ انڈیااتحاد کی حکومت بننے والی ہے۔
Arvind Kejriwal rally in Ferozepur Punjab: شیخ حسینہ، پوتن اور پاکستانی آرمی نے جوکیا ،پی ایم مودی بھی کچھ ویسا ہی کرنے کی کوشش کررہے ہیں:کجریوال
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے کہا، “پاکستان نے عمران خان کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ الیکشن ہوئے اور خان کی پارٹی اقتدار سے باہر ہو گئی۔ بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ نے تمام اپوزیشن لیڈروں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا اور جیت گئی۔ روس میں ولادیمیر پوٹن نے بھی کچھ ایسا ہی کیا اور بھاری اکثریت سے جیت گئے۔
Punjab Farmers Protest Against Pm Narendra Modi: پی ایم مودی کے خلاف پنجاب میں کسانوں نے کیا احتجاج، جلائے پتلے،وعدہ خلافی کا لگایا الزام
کسانوں نے بتایا کہ اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری میں مرکزی وزیر اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ کسانوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایم ایس پی کی قانونی ضمانت کا وعدہ کیا تھا لیکن اب حکومت اپنا وعدہ پورا نہیں کر رہی ہے۔
Priyanka-Dimple Roadshow in Varanasi: پرینکا گاندھی اور ڈمپل یادو نے بڑھا دی پی ایم مودی کی مشکلیں، وارانسی میں دونوں نے کیا روڈ شو، بھیڑ نے بی جے پی کی بڑھا دی ٹنشن
پرینکا گاندھی واڈرا اور ڈمپل یادو نے کاشی میں اپنے روڈ شو کا آغاز درگا کنڈ میں واقع ماں درگا کے مندر میں پوجا کرکے اور آشیرواد حاصل کرکے کیا۔ اس دوران وارانسی سیٹ سے انڈیا الائنس کے امیدوار اجے رائے بھی موجود تھے۔ اجے رائے 2014 اور 2019 میں وارانسی سیٹ سے پی ایم مودی کے خلاف الیکشن بھی لڑ چکے ہیں۔
PM Modi Mujra Remarks: پی ایم مودی کے ”مجرا‘‘ والے بیان پر اپوزیشن چراغ پا،کہا،انہیں ڈاکٹر کے پاس لے چلو
منوج جھا کا کہنا تھا کہ ’پہلے میں وزیراعظم سے اختلاف کرتا تھا، اب مجھے وزیراعظم کی فکر ہے، وہ میرے ملک کے وزیراعظم ہیں، میرے ملک کے وزیراعظم کی سیاسی زبان کے بارے میں دنیا میں لوگ کیا سوچ رہے ہوں گے۔ کونسی فلمیں دیکھ دیکھ کر یہ ڈائیلاگ لکھے جارہے ہیں ۔
First Time Voter: جمہوری ملک میں سیاسی و انتظامی شراکت داری میں مساوات انتہائی ضروری،پہلی بار ووٹ ڈالنے والی ارجا اکشرا کا بیان
انہوں نے سوشل میڈیا پر کنٹرول کی بھی بات کہی اور بتایا کہ اس کا استعمال مثبت چیزوں کیلئے ہونا چاہیے بجائے یہ کہ اس کا استعمال منفی چیزوں کے پروموشن میں ہو۔انہوں نے نئی حکومت کے حوالے سے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ایسی حکومت آئے جس کی وجہ سے پوری دنیا میں بھارت کا نام ہو۔
Himanta Biswa Sarma on Mamata Banerjee: مسلمانوں کا ریزرویشن بی جے پی کی حکومت بنگال، کرناٹک اور آندھراپردیش میں ختم کردے گی:ہمنتا
سواتی مالیوال کے انٹرویو پر بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، "جس شخص نے پوری دہلی کو سی سی ٹی وی دینے کی بات کی، وہ اپنے گھر کے ڈرائنگ روم کی فوٹیج نہیں دے پا رہا ہے... کیا وہ دہلی کو محفوظ رکھے گا؟ خواتین کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ آج کیجریوال ملک کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں۔
Sonia Gandhi Emotional Appeal People Of Delhi: سونیا گاندھی کی دہلی والوں سے جذباتی اپیل، کہا آپ کا ایک ایک ووٹ روزگار پیدا کرے گا
راہل گاندھی نے دہلی کے لوگوں سے کہا کہ آج غریب خاندانوں کے لوگوں کو کنٹریکٹ پر کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ جس میں زیادہ تر لوگ دلت، پسماندہ اور قبائلی طبقات سے آتے ہیں۔ اسی لیے کانگریس نے گارنٹی دی ہے۔
Tejashwi Yadav on PM Modi: رات کے اندھیرے میں ہی پی ایم مودی کیوں جاتے ہیں پٹنہ؟ تیجسوی یادو نے دیا جواب، چراغ کو دی ہار کی مبارکباد
سب سے پہلے بھوجپوری سپر اسٹار اور کاراکاٹ سے آزاد امیدوار پون سنگھ کو بی جے پی سے نکالنے کے سوال پر تیجسوی یادو نے کہا کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔ ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم مجھے لگتا ہے کہ یہ خود بی جے پی کی سازش ہے۔