Bharat Express DD Free Dish

Lara said I should have broken his record – Mulder: برائن لارا کے 400 رنز کےولڈ ریکارڈ بریک نہیں ہونے پر، ویان مولڈر کو لارا نے کہیں یہ بات

انٹرویو کے دوران جب سابق عظیم فاسٹ باؤلر شان پولاک نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے ریکارڈ توڑنے سے خود کو کیوں روکا، تو ویان مولڈر نے بہت پُرسکون انداز میں جواب دیا۔

دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس وقت حیران رہ گئے ،جب جنوبی افریقہ کے کپتان ویان مولڈر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنہری موقع اپنے ہاتھ سے جانے دیا۔ زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں ویان مولڈر ناقابلِ شکست 367 رنز بنا کر بیٹنگ کر رہے تھے اور ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا کے 400 رنز کے تاریخی ریکارڈ کے بہت قریب پہنچ چکے تھے، لیکن ریکارڈ توڑنے سے صرف کچھ لمحے پہلے انہوں نے اننگز ڈکلیئر کر دی۔

اب ویان مولڈر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ برائن لارا خود چاہتے تھے کہ ان کا ریکارڈ ٹوٹے۔ مولڈر نے بتایا کہ لارا نے ان سے کہا: “ریکارڈز ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں، تمہیں وہی کرنا چاہیے تھا، جو اس لمحے صحیح محسوس ہوتا۔ تمہاری اپنی ایک وراثت ہے۔”

برائن لارا نے کیا کہا؟
ویان مولڈر نے “سپر اسپورٹ” کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ٹیسٹ میچ کے بعد جب ان کی برائن لارا سے بات ہوئی تو نہ صرف لارا نے ان کی تعریف کی بلکہ کھل کر افسوس کا اظہار بھی کیا کہ ان کا ریکارڈ نہیں ٹوٹا۔ ویان مولڈر نے کہا، “لارا نے مجھ سے کہا کہ اگر تمہارے پاس موقع تھا تو تمہیں 400 سے زیادہ رنز ضرور بنانے چاہیے تھے۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ تم اپنی خود کی کہانی لکھ رہے ہو اور مجھے اس پر فخر ہے۔”

برائن لارا نے یہ بھی کہا کہ انہیں خوشی ہوتی اگر ان کا ریکارڈ ایسا بلے باز توڑتا جو اس کامیابی کا حقدار ہو۔

ویان مولڈر نے ریکارڈ کیوں نہیں توڑا؟
انٹرویو کے دوران جب سابق عظیم فاسٹ باؤلر شان پولاک نے ان سے پوچھا کہ انہوں نے ریکارڈ توڑنے سے خود کو کیوں روکا، تو ویان مولڈر نے بہت پُرسکون انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا، “میں نے سوچا کہ ہماری ٹیم کے پاس کافی رنز ہیں اور اب ہمیں باؤلنگ پر توجہ دینی چاہیے۔ دوسرا یہ کہ لارا جیسے عظیم کھلاڑی کا ریکارڈ توڑنا میرے لیے ضروری نہیں تھا۔ وہ اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کا نام ریکارڈ بک میں رہے۔ اگر مجھے دوبارہ کبھی موقع ملا، تو شاید میں پھر وہی فیصلہ کروں اور ان کا ریکارڈ نہ توڑوں۔”

صرف 33 رنز کا فرق رہ گیا تھا
بلایو میں زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویان مولڈر نے ناقابلِ شکست 367 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ انہوں نے 334 گیندوں پر 49 چوکے اور 4 چھکے لگا کر یہ اسکور بنایا۔ ویان مولڈر نے 297 گیندوں پر ٹرپل سنچری مکمل کی اور ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز ترین ٹرپل سنچری بنانے والے کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے۔ ان کی اس دھواں دھار اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز 5 وکٹوں پر 626 رنز پر ڈکلیئر کر دی اور بعد میں یہ میچ ایک اننگز اور 236 رنز سے جیت لیا۔

ویان مولڈر اور برائن لارا کے ریکارڈ کے درمیان صرف 33 رنز کا فرق رہ گیا تھا۔ کرکٹ کی تاریخ میں یہ ایک نایاب لمحہ تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read