جنوبی افریقہ نے زمبابوے کے خلاف ریکارڈ جیت حاصل کی۔
بلاوایو کے کوئنس اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے یکطرفہ انداز میں جیت حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈر نے ٹسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی کپتانی اننگ میں ناٹ آؤٹ 367 رنوں کی تاریخی اننگ کھیلی، جس کے سبب جنوبی افریقہ نے اس مقابلے کو اننگ اور 236 رنوں سے اپنے نام کرلیا اور سیریز بھی 0-2 سے جیت لی۔ اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ نے ایک بڑا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
جنوبی افریقہ کی ریکارڈ جیت
زمبابوے کے کپتان کریگ ایرون نے اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ لیا، لیکن یہ فیصلہ ان کی ٹیم پر بھاری پڑگیا۔ جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی، اس نے ابتدائی دو وکٹ 24 رنوں پر گنوا دیئے۔ تاہم اس کے بعد ویان ملڈر اور ڈیوی بیڈنگ ہیم نے تیسرے وکٹ کے لئے 204 رنوں کی شراکت کرکے اپنی اننگ کو سنبھالا۔ اس کے بعد ملڈر نے لہوآان-ڈرے پریٹوریس کے ساتھ 200 رنوں سے زیادہ کی شراکت بھی کی، جس کے سبب جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 5 وکٹ کے نقصان پر 626 رن بنائے۔
کپتان ویان ملڈربنے اس شاندار جیت کے ہیرو
جنوبی افریقہ کے کپتان ویان ملڈراس جیت کے ہیرو رہے۔ وہ بطور کپتان پہلے ہی ٹسٹ میں ٹرپل سنچری لگانے والے پہلے کپتان بنے۔ ان کی اس اننگ کے بعد گیند بازوں نے بھی کمال کی کارکردگی پیش کی۔ زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 170 رن ہی بناسکی۔ اس کے بعد فالوآن کے سبب اسے پھر سے بلے بازی کرنی پڑی اور اس بار بھی وہ 220 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی، جس کے سبب اسے ایک بڑی ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹسٹ تاریخ میں پہلی بار کیا ایسا کارنامہ
موجودہ ورلڈ ٹسٹ چمپئن جنوبی افریقہ نے اس جیت کے ساتھ ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ٹسٹ میں یہ اس کی مسلسل 10ویں جیت ہے۔ جنوبی افریقہ نے پہلی بار مسلسل 10 ٹسٹ میچ جیتے ہیں۔ وہ سال 1889 سے ٹسٹ میچ کھیل رہی ہے، لیکن اس سے پہلے وہ ایسا کبھی بھی نہیں کرسکی تھی۔ وہیں ٹسٹ کرکٹ کی تاریخ میں وہ مسلسل 10 ٹسٹ میچ جیتنے والی تیسری ٹیم ہے۔ اس سے پہلے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ یہ کمال کرچکی ہے۔ آسٹریلیا نے تو دو بار مسلسل 16-16 میچ جیتے ہیں۔ وہیں ویسٹ انڈیز 11 مقابلے جیت چکی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
