سائی سدرشن آئی پی ایل میں سب سے تیزی سے 2000 رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 47 اننگز میں انجام دیا اور کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے یہ سنگ میل 48 اننگز میں حاصل کیا تھا۔ وہ گجرات ٹائٹنز کی جانب سے 2000 رنز بنانے والے شبھمن گل کے بعد دوسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔
گجرات ٹائٹنز کو سائی سدرشن اور کپتان شبھمن گل نے شاندار آغاز دیا
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گجرات ٹائٹنز کو سائی سدرشن اور کپتان شبھمن گل نے شاندار آغاز دیا۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لیے 76 گیندوں پر 128 رنز کی شراکت قائم کی۔ گل 24 گیندوں پر 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ سدرشن بہترین فارم میں نظر آئے اور انہوں نے 57 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔ سدرشن نے 58 گیندوں پر 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
پانچویں بار سنچری شراکت قائم کی
سدرشن اور گل نے آئی پی ایل میں پہلی وکٹ کے لیے پانچویں بار سنچری شراکت قائم کی۔ اس لیگ میں ان سے زیادہ سنچری شراکتیں صرف شکھر دھون اور ڈیوڈ وارنر کی جوڑی نے بنائی ہیں، جنہوں نے چھ بار یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔اس میچ کے لیے گجرات ٹائٹنز نے اپنی پلیئنگ الیون میں دو بڑی تبدیلیاں کیں۔ جیسن ہولڈر نے آئی پی ایل میں جی ٹی کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلا، جبکہ مناو سُتھار کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔ دوسری جانب آر سی بی کے لیے فل سالٹ انجری کے باعث نہیں کھیل سکے اور ان کی جگہ جیکب بیتھل کو موقع دیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


