Rashid Khan Injury: افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈرراشد خان ان دنوں انگلینڈ کی 100 بال کی لیگ ‘دی ہنڈریڈ’ میں کھیل رہے ہیں۔ اسی ٹورنا منٹ میں راشد خان پرکیرون پولارڈ نے مسلسل 5 چھکے لگائے تھے۔ اب راشد خان کے زخمی ہونے کی خبر سامنے آئی ہے۔ راشد خان ٹورنا منٹ میں ٹرینٹ راکٹس کا حصہ ہیں۔ ٹیم کے آفیشیل سوشل میڈیا کے ذریعہ راشد خان کے زخمی ہونے کی جانکاری شیئرکی گئی۔ راشد خان کی چوٹ افغانستان کے لئے بڑی پریشانی کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ افغانستان کو اگلے ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ میچ کھیلنا ہے۔
افغانستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان واحد ٹسٹ 9 سے 13 ستمبر کے درمیان ہندوستان کے گریٹرنوئیڈا میں کھیلا جائے گا۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا راشد خان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ میں حصہ لے پاتے ہیں یا نہیں۔
وہیں راشد خان کی چوٹ کی بات کریں تو ٹرینٹ راکٹس کی طرف سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ راشد خان کو کیا چوٹ لگی ہے۔ ٹرینٹ راکٹس کی ایک انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ “چوٹ کی وجہ سے راشد خان باقی دی ہنڈریڈ مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔” راشد خان نے دی ہنڈریڈ کی پانچ اننگوں میں 44 رن بنائے اورگیند بازی کرتے ہوئے 9 وکٹ اپنے نام کئے۔
راشد خان کی جگہ ٹرینٹ راکٹس نے ٹیم میں کرس گرین کو شامل کیا ہے۔ کرس گرین آسٹریلیا کے آل راؤنڈر ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے لئے ایک ٹی-20 انٹرنیشنل میچ کھیلا ہے۔ کرس ایک اسپن گیند باز ہیں۔ 30 سال کے کرس نے آسٹریلیا کے لئے واحد ٹی-20 دسمبر، 2023 میں کھیلا تھا۔ اس کے بعد سے وہ دوبارہ آسٹریلیا ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔
ایلیمینٹ ہوچکی ہے ٹرینٹ راکٹس
واضح رہے کہ ٹرینٹ راکٹس کی ٹیم دی ہنڈریڈ سے ایلیمینیٹ ہوچکی ہے۔ ٹیم نے 7 میچ کھیلے ہیں، جس میں 3 میں جیت درج کی اور 4 میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اب ٹیم کو آخری لیگ میچ 14 اگست کو اوول اینیونسبلس کے خلاف کھیلنا ہے۔
بھارت ایکسپریس–
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…