وزیراعظم نریندرمودی نے آج روزگارمیلے کے تحت 71 ہزار نوجوانوں کو سرکاری نوکری کا تقرری نامہ تقسیم کیا ہے۔ روزگارمیلہ نوکری کی فراہمی کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عہد کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔ یہ پروگرام ملک کے 45 مختلف حصوں میں بیک وقت منعقد کیاگیا ہے۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے یہ نئے ملازمین مختلف وزارتوں،محکموں میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ بطور خاص وزارت داخلہ، محکمہ ڈاک، محکمہ اعلیٰ تعلیم، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، محکمہ مالیاتی میں انہیں بحال کیا گیا ہے۔
او بی سی زمرہ کے 29.21 فیصد نوجوانوں کو تقرری ملی
وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 71 ہزار تقرریوں میں سے 20,901 (29.21فیصد) تقرریاں او بی سی کمیونٹی میں کی جا رہی ہیں۔ 11,355 (15.8فیصد) درج فہرست ذاتوں یعنی ایس سی کے لیے ہیں اور 6,862 (9.59 فیصد) درج فہرست قبائل یعنی ایس ٹی کے لیے ہیں۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ 2004 سے 2014 کے مقابلے میں گزشتہ 10 سالوں میں روزگار کے اعداد و شمار میں 60 سے 70 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2004 سے 2014 تک 7 لاکھ 22 ہزار 161 تقرریاں ہوئیں۔ وہیں مودی حکومت کے گزشتہ 10 سال کے دوران یہ تعداد تقریباً 11 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔مودی حکومت کی تیسری میعاد کے دوران اسپیس اسٹارٹ اپس کے لیے 1,000 کروڑ روپے کا وینچر فنڈ قائم کیا گیا ہے۔ اس مدت کے دوران شروع کی گئی پیڈ انٹرن شپ اسکیم کے تحت 280 کمپنیوں نے اب تک 1 لاکھ 25 ہزار نوجوانوں کو رجسٹر کیا ہے۔ آج ملک میں 1,56,210 اسٹارٹ اپس ہیں۔
اس تقریب سے ورچوئل خطاب کے دوران پی ایم مودی نے کہا کہ حکومت کی تمام پالیسیاں بناتے وقت نوجوانوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ پچھلی دہائی کی تمام اسکیمیں (آتم نر بھر بھارت ابھیان، اسٹارٹ اپ انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، اسٹینڈ اپ انڈیا وغیرہ) نوجوانوں کو مرکز میں رکھ کر بنائی گئی ہیں۔حکومت نے اپنے خلائی شعبے میں پالیسیاں تبدیل کیں اور دفاعی شعبے میں مینوفیکچرنگ کو فروغ دیاہے۔ اس کا سب سے زیادہ فائدہ نوجوانوں نے اٹھایاہے۔ پی ایم مودی نے کہاکہ آج ہم دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئے ہیں۔ ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام بن گیا ہے۔
ملک ہر میدان میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے: پی ایم مودی
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ قابل تجدید توانائی سے لے کر آرگینک فارمنگ تک، خلا سے دفاع کے شعبے تک، سیاحت سے لے کر فلاح و بہبود کے شعبے تک، ملک ہر شعبے میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ملک کو آگے لے جانے کے لیے نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔
پی ایم نے کہاکہ نئے ہندوستان کی تشکیل کے لیے، ملک کئی دہائیوں سے ایک نیو ایجوکیشن پالیسی کی ضرورت محسوس کر رہا تھا۔این ای پی کے ذریعے، ملک اب اس سمت میں آگے بڑھ گیا ہے۔ پہلے پابندیوں کی وجہ سے تعلیمی نظام جو طلباء پر بوجھ بنتا تھا، اب یہ انہیں نئے آپشن دے رہا ہے۔اپنے خطاب کے دوران پی ایم مودی نے کہا کہ پہلے زبان دیہی، دلت، پسماندہ اور قبائلی طبقوں کے نوجوانوں کے لیے پڑھائی کے دوران رکاوٹ بنتی تھی۔ حکومت نے مادری زبان میں اسٹڈی اور امتحان کی پالیسی بنائی ہے۔ حکومت نے نوجوانوں کو 13 زبانوں میں بھرتی کے امتحانات میں شرکت کرنے کا اختیار فراہم کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…