اسپورٹس

Robin Uthappa Arrest Warrant: ہندوستانی کرکٹرکے خلاف جاری ہوا گرفتاری وارنٹ، لاکھوں روپئے کا گھوٹالہ کرنے کا الزام

Robin Uthappa Arrest Warrant Provident Fund Case: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے بازرابن اتھپا کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ رابن اتھپا پرپروویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف او) میں گھوٹالہ کرنے کا الزام لگا ہے۔ سابق ہندوستانی بلے بازپر23 لاکھ روپئے کے گھوٹالے کا الزام ہے۔

نیوزایجنسی آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق، رابن اتھپا پرالزام ہے کہ انہوں نے سنچری لائف اسٹائل برانڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ کومینیج کرتے وقت ملازمین کی تنخواہ سے 23 لاکھ روپئے کی کٹوتی کی ہے، لیکن ان کے پروویڈنٹ فنڈ میں جمع نہیں کئے۔

دی ہندوکے مطابق، وارنٹ پی ایف ریجنل کمشنرسداکشری گوپال ریڈی کے ذریعہ جاری کیا گیا تھا، جنہوں نے کرناٹک میں دائرہ اختیاروالی پُل کیشی نگرپولیس کوضروری کارروائی کرنے کوکہا ہے۔ افسران نے کہا کہ “4 دسمبرکونافذ کئے گئے وارنٹ کورابن اتھپا کے پُل کیشی نگرکی رہائش گاہ پرنہ ملنے کے بعد واپس کردیا گیا تھا۔ مبینہ طورپررابن اتھپا اپنے خاندان کے ساتھ دبئی میں رہتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، معاملہ 4 دسمبرکا بتایا جا رہا ہے۔ وہیں اس معاملے پر ابھی رابن اتھپا کی طرف سے بھی کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔ اب دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ رابن اتھپا اس معاملے پرکیا بولتے ہیں۔

رابن اتھپا کا انٹرنیشنل کیریئر

واضح رہے کہ رابن اتھپا نے ہندوستان کے لئے سفید گیند کرکٹ کھیلا۔ انہوں نے اپنے انٹرنیشنل کیریئرمیں 46 ونڈے اور 13 ٹی-20 انٹرنیشنل مقابلے کھیلے۔ ونڈے کی 42 اننگوں میں رابن اتھپا نے 25.94 کی اوسط سے 934 رن بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے 6 نصف سنچری لگائی، جس میں ہائی اسکور86 رنوں کا رہا۔ اس کے علاوہ ٹی-20 انٹرنیشنل کی 12 اننگوں میں انہوں نے 24.90 کی اوسط اور118.00 کے اسٹرائیک ریٹ سے 249 رن بنائے۔ اس دوران ان کے بلے سے ایک نصف سنچری نکلی، جوان کا ہائی اسکور(50 رن) رہا۔ رابن اتھپا نے 2006 سے 2015 تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلا۔ انہوں نے اپریل 2006 میں انگلینڈ کے خلاف ونڈے کے ذریعہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیوکیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-126 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے حل…

8 hours ago

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے راجوری میں اب تک 17 لوگوں کی پراسرار موت،سیل کی گئی اسٹیپ ویل

جموں و کشمیر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں تین خاندانوں کے 17 افراد پراسرار…

8 hours ago