کولکاتا آبروریزی اورقتل معاملے میں مجرم سنجے رائے کوعمرقید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان کے خلاف سزا کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سیالدہ کورٹ نے آج سزا کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی عدالت نے 50,000 روپئے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ متاثرہ کے والد نے قصوروار کے لئے زیادہ سے زیادہ سزا کا مطالبہ کیا تھا۔
جج نے 18 جنوری کوپہلے ہی واضح کردیا تھا کہ اس معاملے میں زیادہ سے زیادہ ”سزائے موت“ ہوسکتی ہے جبکہ کم ازکم سزا عمرقید ہو سکتی ہے۔ آبروریزی اورقتل کے جرم کے معاملے میں سنجے رائے کے خلاف سزا کا عمل پیر کو مکمل ہوگیا، لیکن ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ اورتبدیلی سے متعلق مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کی جانچ چلتی رہے گی۔
سی بی آئی کے وکیل نے دی یہ دلیل
سماعت کے دوران سی بی آئی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے ثبوت پیش کئے ہیں۔ ہم نے قانون کے لحاظ سے کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ 36 گھنٹے ڈیوٹی پر تھی، کام کرنے کی جگہ پراس کے ساتھ آبروریزی کی گئی اور بعد میں قتل کیا تھا۔ وہ ایک ہونہار طالبہ تھی۔ متاثرہ کے گھریلو وکیل نے کہا کہ ثبوتوں سے اس رات کے حادثہ کے بارے میں تمام باتیں واضح ہوتی ہیں۔ کئی بار بحث کے بعد بھی ملزم کی بے گناہی ثابت نہیں ہوئی ہے۔ 9 اگست 2024 کو کولکاتا کے آرجی کراسپتال میں 31 سال کی خاتون ڈاکٹر کے ساتھ درندگی ہوئی تھی۔ پہلے اس کے ساتھ آبروریزی کی گئی اور پھراس کا قتل کردیا گیا۔ گزشتہ سال 12 نومبر کو بند کمرے میں سی بی آئی عدالت نے سماعت شروع کی۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ستانکزئی نے لڑکیوں اور خواتین کے…
ذرائع نے حماس کے ایک رہنما کے حوالے سے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں…
دہلی فسادات کے ملزم طاہر حسین کی درخواست پر سماعت منگل (21 جنوری 2025) تک…
کانگریس لیڈر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے دہلی میں ایمس کی…
وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ "ہم شروع سے ہی سزائے موت کا مطالبہ…
کرینہ اپنی ذاتی زندگی کو لے کر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ ان کے بیٹے…