اسپورٹس

ICC will not lift Saliva ban: آئی سی سی نے دیا شھبمن گل کو جھٹکا، ’لار‘ پرپابندی ہٹانے سے انکار، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سال 2020 میں ’لار‘ کے استعمال سے گیند کوچمکانے پرغیرمستقل طورپرپابندی لگا دی تھی۔ وہیں، ستمبر2022 میں ’لار‘ کے استعمال پرپوری طرح پابندی لگا دی تھی۔ ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ویلنگٹن ٹسٹ میں پوری طرح بلے بازی کا دبدبہ رہا۔ مقابلہ ڈرا رہنے کے بعد ہندوستانی کپتان شبھمن گل نے ’لار‘ کے استعمال سے پابندی ہٹانے پرغورکئے جانے کی بات کہی تھی۔

ہندوستانی کپتان نے ویلنگٹن ٹسٹ کے بعد کہا تھا کہ کوکا بورا گیند بہت جلدی نرم پڑنے لگی تھی۔ اگرکھلاڑی ’لار‘ کے ذریعہ گیند کوچمکا پائیں توگیند بازوں کوبلے بازفرینڈلی پچ پرمدد مل سکتی تھی۔ نیوزایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، آئی سی سی کا فی الحال ’لارکے استعمال‘ سے پابندی ہٹانے کا کوئی پلان نہیں ہے۔

سال 2020 میں پہلی بارلگائی گئی تھی پابندی

’لار‘ پرپہلی بارسال 2020 میں پابندی لگائی گئی تھی۔ اس وقت کووڈ وبا کی وجہ سے کھلاڑیوں کی صحت کووجہ مان کر’لار‘ کے استعمال پرپابندی لگائی گئی تھی۔  اس کے 2 سال بعد اس پرمستقل پابندی لگا دی گئی تھی۔ یہ میلبورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے ضوابط کے مطابق ہے، جس میں مانا جاتا ہے کہ ’لار‘ سے گیند کی فطرت کوتبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی مانا جاتا ہے کہ جب لارکومٹھائیوں، چوئنگم اورمنٹ کے ساتھ ملایا جائے تواس سے گیند کی فطرت کوتبدیل کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح کی بال ٹمپرنگ پرنظربنائے رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

آئی سی سی کی میٹنگ میں نہیں کیا گیا غور

آئی سی سی بھی ’لار‘کوکھلاڑیوں اورمیچ آفیشیلس کے لئے ایک خطرے کے طورپردیکھتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی ماہ بالی میں ہوئی آئی سی سی کی میٹنگ میں ’لار‘ پرپابندی ہٹائے جانے سے متعلق کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا تھا۔ ہندوستانی کپتان شبھمن گل کا کہنا تھا کہ دنیا کووڈ کے دورکوبہت پیچھے چھوڑچکی ہے، توبھلا اب تک ’لار‘کے استعمال پرپابندی کوابھی تک ہٹایا کیوں نہیں گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Congress-Samajwadi Party Alliance News: سماجوادی پارٹی کی کانگریس کو 26 سیٹوں کی پیشکش، رام گوپال یادو کا بڑا بیان

 یوپی اسمبلی الیکشن 2027 کے لئے سماجوادی پارٹی کو 26 سیٹوں کی پیشکش کی گئی…

3 hours ago