قومی

BJP-Akali Ally In Punjab: امت شاہ کا اعلان، ’پنجاب میں اکالی دل بڑے بھائی کا کردار ادا کرے گا‘، کانگریس اور عام آدمی پارٹی پر نشانہ

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو شرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان اتحاد کا اعلان کیا۔ اکالی دل کے سربراہ سکھبیر سنگھ بادل کی موجودگی میں دہلی واقع بی جے پی دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پنجاب اور پورے ملک میں یہ اتحاد ہندو-سکھ بھائی چارے کی علامت بنے گا۔

بدعنوانی کے خلاف کارروائی ترجیحات میں شامل

وزیر داخلہ امت شاہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بی جے پی اور اکالی دل پنجاب کے کئی اہم مسائل کو لے کر منشور جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے منشیات کا خاتمہ ہمارا بنیادی مقصد ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ریاست سے بدعنوانی کا خاتمہ اور قوم پرست طاقتوں کو مضبوط بنانا بھی ہماری اہم ترجیحات میں شامل ہوگا۔

اکالی دل بڑے بھائی کے کردار میں رہے گا: شاہ

امت شاہ نے اعلان کیا کہ پنجاب میں اکالی دل ’بڑے بھائی‘ کا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا، ’’دونوں پارٹیاں مل کر الیکشن لڑیں گی، لیکن بڑے بھائی کا کردار اکالی دل ادا کرے گا اور وزیر اعلیٰ بھی اکالی دل سے ہی ہوگا۔‘‘

عام آدمی پارٹی پر وعدے پورے نہ کرنے کا الزام

شاہ نے پنجاب کی موجودہ عام آدمی پارٹی حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، ’’کیجریوال پنجاب میں تین ماہ کے اندر منشیات ختم کرنے کا وعدہ کرکے آئے تھے، لیکن منشیات ختم نہیں ہوئیں بلکہ ان میں اضافہ ہوا۔ پنجاب کی موجودہ حکومت وعدہ خلافی کرنے والی حکومت ہے۔ اس نے اپنا کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ پنجاب کے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ جن لوگوں نے گروؤں کی توہین کی ہے، اس حکومت اور شخص کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘

وزیر داخلہ امت شاہ کا راہل گاندھی پر بھی حملہ

امت شاہ نے کانگریس پر بھی حملہ بولا۔ انہوں نے کہا، ’’2017 میں راہل گاندھی نے اپنی مدت کار کے دوران منشیات ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن ان کی پارٹی نے منشیات کے خاتمے کے لیے کچھ نہیں کیا۔‘‘ اس کے ساتھ ہی امت شاہ نے وعدہ کیا کہ 31 دسمبر 2029 تک این ڈی اے پنجاب کو مکمل طور پر منشیات سے پاک کردے گا۔

انہوں نے کہا، ’’آئندہ تین ماہ میں پنجاب کے کسانوں کے مسائل، ریاست کی اقتصادی ترقی اور نوجوانوں کے روزگار سے متعلق معاملات پر سکھبیر سنگھ بادل اور قومی صدر نتن نوین کے درمیان تین ماہ تک طویل بات چیت کے بعد ایک روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ این ڈی اے کی بننے والی حکومت اسی روڈ میپ پر آگے بڑھے گی۔‘‘

این ڈی اے کو اکثریت ملنے کا بھروسہ

امت شاہ نے کہا کہ جب بی جے پی اور اکالی دل ایک ساتھ آرہے ہیں تو انہیں یقین ہے کہ پنجاب کے عوام کا فیصلہ تبدیلی لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بھروسہ ہے کہ پنجاب کے عوام وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے اور پنجاب کو منشیات سے پاک بنانے کے فیصلے کی حمایت کریں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Congress-Samajwadi Party Alliance News: سماجوادی پارٹی کی کانگریس کو 26 سیٹوں کی پیشکش، رام گوپال یادو کا بڑا بیان

 یوپی اسمبلی الیکشن 2027 کے لئے سماجوادی پارٹی کو 26 سیٹوں کی پیشکش کی گئی…

2 hours ago

Kannauj Accident: قنوج میں آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر دردناک حادثہ، ٹرک نے کھڑی بس کو ماری ٹکر، 4 اسکولی بچوں کی موت، 35 زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ راحت اور…

3 hours ago